Inquilab Logo

پوائی میں میٹھی ندی کے کنارے انہدامی کارروائی

Updated: November 23, 2023, 9:33 AM IST | Mumbai

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی ) کے ذریعے پوائی میں میٹھی ندی کے کنارے تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی۔

Municipal officials are demolishing houses along the Methi river.
میونسپل اہلکار میٹھی ندی کے کنارےمکانات کو منہدم کررہے ہیں۔

 برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی ) کے ذریعے پوائی میں میٹھی ندی کے کنارے تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی۔ میونسپل ایس وارڈ کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی  میں ۱۶۶؍تعمیرات کو منہدم کر دیاگیا۔ یہ کارروائی میٹھی ندی بازیابی پروجیکٹ کے تحت کی گئی  ۔ بی ایم سی کے مطابق  جس جگہ کو تعمیرات سے پاک کیا گیاہے، وہاں ۳۵۰؍ میٹر لمبا سروس روڈ بنایا جائے گا۔
   ڈپٹی میونسپل کمشنر (زون ۶) دیوی داس شرساگر کی رہنمائی میں اور  ایس وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر( اے ایم سی) بھاسکر کاسگیکر کی سرپرستوں میں انہدامی کارروائی کی گئی۔
 بی ایم سی ذرائع کے مطابق میٹھی ندی بازیابی پروجیکٹ میونسپل کارپوریشن کا ایک بہت ہی اہم منصوبہ ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کو ضروری سول سروس پروجیکٹوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس لئے میٹھی ندی کے کنارے پر ان تعمیرات کو ہٹانا ضروری تھا۔ اب تقریباً ۵۰؍ میٹر طویل میٹھی ندی سروس روڈ کا کام میونسپل کارپوریشن کے رین واٹر ڈرینج ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔یہ کام میٹھی ریور پروجیکٹ کے ایس وارڈ کے تحت مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
 اے ایم سی کے مطابق  ان تعمیرات کو منہدم کرنے سے قبل ان کے مالکان سے میٹنگ کی گئی اور انہیں منصوبے کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے بدھ کو پولیس اور مقامی افراد  کی مدد سے  انہدامی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کام کیلئے ایک پوکلین،ایک جے سی بی، ۲؍ ڈمپر کے ساتھ ۲۰؍ افسران ، ۷۰؍ اہلکار اور ۵۰؍پولیس اہلکار  تعینات تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK