Inquilab Logo

عالمی یو م مزدور پر یورپ اور ایشیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے

Updated: May 02, 2023, 11:27 AM IST | Islamabad

فرانس کے دارالحکومت میںلاکھوں مظاہرین سڑکوںپر اترے ، غم وغصے کا اظہا ر کیا ، پنشن اصلاحات کی مخالفت کی ، میکرون کیخلا ف نعرے لگائے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑ پیں ہوئیں پاکستان میں پی ٹی آئی نے طاقت کا مظاہر ہ کیا ، عمران خان کے مطابق یہ ریلی ان کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

پیر کو عالمی  یوم مزدور کی مناسبت سے  ایشیا سے لے کر یو رپ تک کی سڑکوںپر لاکھوں افراد اترے اور معاشی  انصاف کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران تنخواہوں  میں اضافہ اور عالمی سطح پر مزدورو ں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیاگیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی  اسوسی  ایٹیڈ  پریس ( اےپی ) کے مطابق کورونا اور لاک ڈاؤ ن  کے بعد  یہ پہلا عالمی یوم مزدور ہے جب  یورپ سے  لے کر ایشیا تک کی سڑکوںپر مہنگائی ا ور غربت کی مار جھیلنے والے لاکھوں افراد اترے اور ا پنے حقوق  کے تحفظ کیلئےآواز بلند کی ۔  پیر کو عالمی یوم مزدور پرخبر لکھے جانے تک  دنیا کے اکثر ممالک میں  پرامن مظاہرے   ہوئے، صرف    فرانس کے دارالحکومت پیرس  میں  پنشن  اصلاحات کیخلاف ہونے والے مظاہروںمیں غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ ادھرپاکستان  میں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی نے طاقت کا مظاہرہ کیا۔  دیگر ایشیائی اور یورپی ممالک میں ریلیاں  اور جلوس نکالے گئے۔ 
    اے پی کی رپورٹ کے مطابق  پیر کو فرانس کے دارالحکومت  پیرس میں  بینک ملازمین اوردیگر سرکاری ملازمین کی یونینوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے پنشن اصلاحات
کیخلاف  پر تشدد مظاہرہ کیا ۔ا س دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں  ہوئیں ۔مظاہرین  نے غم وغصے کا اظہا ر کیا  اور  پنشن اصلاحات کی مخالفت کی  اور فرانس کے صدر ایمانوئل  میکرون کیخلا ف نعرے لگائے۔ یاد رہےکہ ملک گیر مظاہروں کے باوجود فرانس میں پنشن  اصلاحات کو منظوری دے دی گئی ہے۔   پیر کو پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئےآنسو گیس کا استعمال کیا ۔ ا س دوران  ۲۰؍ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا ۔ 
  دریں اثنا ء پاکستان میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک کےمختلف حصوںمیں ریلیاں نکالیں۔  پی ٹی آئی کے     سربراہ عمرا ن خان  نے یوم مزدور کی  ریلی کا   ایک ویڈیو اس تبصرے کے ساتھ ٹویٹ کیا ، ’’یومِ مئی کی ہماری ریلی میں اہل لاہور کی بڑی تعداد میں شرکت جبکہ یہ تو محض ریلی کی ابتداء تھی۔ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں، عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئے امنڈ رہے ہیں۔ یہ ریلی ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتےہیں۔‘‘ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ، ’’ ہمارے عوام انتخابات سے فرار کے ذریعے مافیا کے ہاتھوں عدالتی احکامات اور آئین کی پامالی کسی طور گوارا نہیں کریں گے۔ ہمارا ملک اپنے حالیہ ابتر معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز متحمل نہ ہوسکے گا۔‘‘
 عالمی یوم مزدور پر ا نڈونیشیا، سری لنکا، ترکی  ،   جنوبی کوریا  اور  دیگر ممالک میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ جنوبی کوریا میں تنخواہوںمیں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا جبکہ  اسپین  کے وکلا ء نے اتفاقی چھٹیوں کے حق کا مطالبہ کیا۔اس دوران لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سنگین معاشی بحران کے درمیان مقامی مزدروں نے مارچ نکالا اور معاشی بحران کے خاتمے پر زور دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK