Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہرومضافات میں ڈینگو اور ملیریا کے مچھروں کی بہتات، قابو پانے کی مہم تیز

Updated: June 01, 2026, 3:02 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

بی ایم سی نے گزشتہ ۵؍ مہینوں میں ۳۷؍ ہزار ۸۰۰؍ مقامات سے ڈینگو اور ۴؍ہزار ۵۲۹؍ جگہوں سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے لاروا دریافت کئے۔

A BMC worker is seen busy fogging. Photo: INN
بی ایم سی کا ایک کارکن فاگنگ میں  مصروف نظر آرہاہے۔ تصویر: آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) کے پیسٹ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ۵؍ مہینوں میں ۲۶؍ وارڈوں کے ۲۲؍ ہزار ۸۰؍ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران ۳۷؍ ہزار ۸۰۰؍ مقامات سے ڈینگو اور۴؍ہزار ۵۲۹؍ جگہوں سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا لاروا دریافت کیا گیا۔ ان لاروا کو تلف کر دیا گیا ہے لیکن اتنی بڑی مقدار میں لاروا ملنے سے متعلقہ محکمہ کی نیند اُڑگئی ہے۔ 
واضح رہے کہ شہر ومضافات میں مذکورہ محکمہ کے ایک ہزار سے زیادہ کارکن، ملازمین اور افسران تعینات ہیں۔ ان کےذریعے شہر ومضافات کے ہر علاقے کی گلی محلے کی عمارتوں کی جانچ اور معائنہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ مذکورہ دوروں میں ۳۲؍لاکھ ۵۱؍ہزار ۶۲۳؍ گھروں کا معائنہ کیا گیااور ۳۰؍ لاکھ ۱۷؍ہزار گھروں میں جراثیم کش دوا کاچھڑکائو اور دھواں مارا گیا۔ اس دوران ۳۷؍ہزار ۸۰۰؍ مقامات سے ڈینگو اور ۴؍ ہزار۵۲۹؍جگہوں سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا لاروا دریافت ہوا۔ ان لاروا کو تلف کر دیا گیا ہے لیکن متعلقہ محکمہ بڑے پیمانے پر لاروا کے ملنے سے فکر مند ہے۔ 
پیسٹ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق معائنہ میں عمارت کی پانی کے ٹانکیوں، کچی آبادیوں کی پائپ لائنوں، پلاسٹک اور تال پتریوں میں جمع پانی، علاقوں میں پڑے ٹائر اور ان ٹائروں میں جمع پانی، گملے میں جمع پانی، سجاوٹی درختوں کے برتن، پانی پر مشتمل آرائشی اشیاء، ناریل کے چھلکے اورپانی کی بوتلوں کی جانچ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں مانسون کےآنے میں تاخیر، ۱۰؍جون تک آمد متوقع

مہم میں ۵۴۰؍ ٹائروں، ایک لاکھ ۱۶؍ہزار ۲۵۱؍ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جو مچھروں کے لاروا کو روک سکتی تھیں۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں جاری ۴؍ ہزا رعمارتوں کی تعمیر نو کے منصوبوں میں مچھروں پر قابو پانے کے اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے سیکوریٹی افسران کو تربیت دی گئی ہے۔ مچھروں سے ہونےوالی ان بیماریوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کمشنر اشوینی بھڈے خود سڑکوں اُتری ہیں ۔ وہ شہر اور مضافاتی علاقوں کے مختلف مقامات کے اپنے دورے میں کیڑے مار دوا کی پوسٹوں کا خصوصی دورہ کر نےکےعلاوہ کام کا جائزہ لے رہی ہیں۔ وہ اس تعلق سے جاری مہم کی صورتحال، مسائل اور اقدامات کے بارے میں جاننے کیلئے کارکنوں، ملازمین اور اہلکاروں سے بات چیت بھی کر رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK