محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے ریاست کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 11:15 AM IST | Mumbai
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے ریاست کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔
مہاراشٹر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور زراعت کے محکمہ کی جانب سے اتوار کو کہا گیا ہےکہ کم از کم ۱۰؍ جون تک مہارشٹر کے بیشتر حصوں میں مانسون کی آمد کا امکان نہیں ہے۔
ان دونوں ہی محکموں نے یہ بھی کہا ہے کہ یکم جون سے ریاست کے متعدد علاقوں میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے لیکن اس کا مانسون سے کوئی تعلق نہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب تیز بارش کے دوران شہریوں اور کسانوں سے ضروری احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
اس سلسلے میں زراعت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکمہ کے حوالہ سے منترالیہ سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ریاست میں موسم کے بدلنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یکم جون سے شروع ہونے والے ہفتے میں موسم مزید تبدیل ہونے امکان ہے۔ دوپہر کے وقت بادل اور گھن گرج کے ساتھ ودربھ، مراٹھواڑہ، وسطی مہاراشٹر، خاندیش اور کوکن میں بھی کچھ بارش متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مئی کے مقابلے میں کم ہو جائے گا لیکن ودربھ کے کچھ حصوں میں، خاص طور پر مشرقی ودربھ میں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سیلسیئس سے اوپر رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والی طوفانی بارش کا مانسون سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ مانسون ابھی کیرالہ تک نہیں پہنچا ہے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق کم از کم ۱۰؍ جون تک ریاست کے بیشتر حصوں میں مانسون کے آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لاڈلی بہن اسکیم:۸۰؍ لاکھ خواتین کو محروم کرناانتظامی ناکامی کی علامت ہے: سپریا
پری مانسون کے پیش نظر کسانوں سے یہ اپیل کی گئی
ممکنہ موسمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زراعت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکمہ نے کسانوں اور عوام سے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر رہے ہیں :
کسانوں کو طوفانی بارش پر اور مانسون کی آمد سے قبل فصلوں کی بوائی میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔
شہریوں اور کسانوں کو بجلی گرنے کے دوران اپنی اور اپنے مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔
ایسی صورتحال میں انہیں درختوں کے نیچے، ٹین شیڈوں کے نیچے اور بجلی کے ٹرانسفارمرز، بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی لائنوں کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔