مرکزی وزیر مواصلات جیوتیرادتیہ سندھیا نے مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکی پہلی سہ ماہی میں محکمہ ڈاک کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ۹۵ء۴۰۰۸؍ کروڑ روپے کے کاروبار کا ریکارڈ قائم کرنے پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو مبارکباد دی۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi
مرکزی وزیر مواصلات جیوتیرادتیہ سندھیا نے مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکی پہلی سہ ماہی میں محکمہ ڈاک کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ۹۵ء۴۰۰۸؍ کروڑ روپے کے کاروبار کا ریکارڈ قائم کرنے پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو مبارکباد دی۔
مرکزی وزیر مواصلات جیوتیرادتیہ سندھیا نے مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکی پہلی سہ ماہی میں محکمہ ڈاک کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ۹۵ء۴۰۰۸؍ کروڑ روپے کے کاروبار کا ریکارڈ قائم کرنے پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو مبارکباد دی۔ سندھیا نے منگل کو نئی دہلی میں محکمہ ڈاک کی سہ ماہی کاروباری جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۲ء۲۲؍ فیصد نمایاں اضافہ ہے اور انڈیا پوسٹ کی تاریخ میں پہلی بار پہلی سہ ماہی کا کاروبار۴؍ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ ڈاک کے ایک جدید اور شہری مرکوز ادارے میں تبدیل ہونے کی سمت ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:گووندا نے سات سال بعد نئی فلم ’’روپا‘‘ کے ساتھ واپسی کا اعلان کر دیا
اجلاس میں محکمہ ڈاک کے ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران اور ملک کے تمام ۲۳؍ پوسٹل سرکلز کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل شریک ہوئے۔ اجلاس میں مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہیوں کے لیے محکمہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ کامیابی ملک بھر کے ڈاک ملازمین کی محنت، لگن اور شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔ اجلاس کے دوران محکمہ کے چھ اہم کاروباری شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے تمام شعبوں کی مضبوط کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ پارسل خدمات میں ۹ء۴۹؍فیصد، میل سروسیز میں ۹ء۴۱؍ فیصد، بین الاقوامی کاروبار میں ۳ء۳۴؍ فیصد اور شہری خدمات میں ۷ء۸۵؍ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پوسٹل لائف انشورنس اور دیہی ڈاک لائف انشورنس میں۱ء۲۰؍ فیصد جبکہ پوسٹ آفس سیونگس بینک میں۷ء۹؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج انڈیا پوسٹ کے متنوع کاروباری پورٹ فولیو کی مضبوطی اور ملک بھر میں قابلِ اعتماد، آسان اور عوام دوست خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
Union Minister for Communications Jyotiraditya Scindia chaired the Quarterly Business Review Meeting of the Department of Posts for the 1st Quarter of Financial Year 2026-27.
— All India Radio News (@airnewsalerts) July 14, 2026
Mr @JM_Scindia said, India Post has recorded tremendous growth this quarter. He said, the total… pic.twitter.com/vP3H9BXUqu
سندھیا نے آئندہ سہ ماہیوں کے لیے محکمہ کی تین اہم ترجیحات کا بھی اعلان کیا۔ ان میں لاجسٹکس اور بین الاقوامی کاروبار کو مضبوط بنانا، ایم ایس ایم ای، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ ، سیاحت اور زرعی شعبوں کے ذریعے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنا، اور عوامی خدمات، مالی شمولیت، انشورنس اور دیہی لاجسٹکس کو مزید مستحکم بنانا شامل ہے۔
ان اہداف کے مؤثر نفاذ کے لیے انہوں نے ملک کے ۲۳؍ پوسٹل سرکلز کو تین کلسٹرس میں تقسیم کرکے ہر کلسٹر کو ایک اسٹریٹجک شعبے کی ذمہ داری دینے کی تجویز پیش کی، تاکہ باہمی تعاون، اختراع اور بہترین تجربات کے تبادلے کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھئے:تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے انگلینڈ میں ریکارڈ قائم کیا
مرکزی وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ واضح حکمت عملی، مربوط کوششوں اور محکمہ ڈاک کے تمام اہلکاروں کی لگن کے باعث انڈیا پوسٹ مستقبل میں مزید نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ڈاک سیوا، جن سیوا‘ کا بنیادی نصب العین انڈیا پوسٹ کی ہر سرگرمی کی رہنمائی کرتا رہے گا۔