Inquilab Logo

ناندیڑ کے عازمین حج کے قافلوں کی ممبئی اور حیدرآباد سے روانگی

Updated: June 17, 2023, 9:10 AM IST | Zaid A Khan | nanded

یہ عازمین ۱۸؍ جون کو بذریعہ فلائٹ مذکورہ شہروں سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے

Emotional scenes were witnessed at the Nanded station at the time of departure of the pilgrims
عازمین کی روانگی کے وقت ناندیڑ اسٹیشن پر جذباتی مناظر دیکھے گئے

 اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مقدس سفر حج پرجانے والے عازمین کے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ناندیڑ ضلع کے منتخب شُدہ عازمین کا ایک بڑا قافلہ جمعہ کو  ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے ممبئی کے لئے  روانہ ہوا۔ دوسرے قافلے کی روانگی ناندیڑ سے حیدرآباد کیلئے ہوئی ۔یہ دونوں قافلے۱۸؍  جون کو ممبئی اور حیدرآباد سے ہوئی جہاز کے ذریعے جدہ کے لئے اڑان بھریں گے ۔ممبئی کیلئے جانے والے قافلوں کو وداع کرنے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ ریلوے اسٹیشن پہنچے ۔جس کی  وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر عازمین کے رشتہ داروں کاہجوم نظر آیا ۔کئی لوگوں نے اپنے قریبی رشتہ دار عازمین کو نم آنکھوں کے ساتھ وداع کیا اور خیر و خوبی کے ساتھ سفر کی تکمیل کے لئے دعائیں کی۔
 ریلوے اسٹیشن پر خادم حجاج ٹرسٹ کے خادم  نے عازمین کو لبیک الھم لبیک کے تلبیہ کلمات پڑھاتے ہوئے وداع کیا۔ اور ملک مین امن امان بھائی چارہ سلامتی اور خوشحالی کیلئے مقدس سرمین مکہ اور مدینہ میں کی جانے والی دعاؤں میں شامل کرنے کی اپیل کی ۔وہیں دوسری طرف مقدس سفر حج پر جوانے والے عازمین کے اعزاز اور انہیں وداع کرنے کے لیے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین  اور کانگریس پارٹی کی جانب سے استقبالیہ کاؤنٹرس لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر مجلس کے مراٹھواڑہ صدر فیروز خان لالہ، ضلع صدر مرزا امجد بیگ،شہر صدر صابر چاوش و دیگر مجلسِ قائدین موجود تھے۔مجلس کے تمام ذمہ داران نے عازمین حج کی گلپوشی و شال پوشی کی اور ان کی خدمت میں پانی کی بوتلیں اور فوڈ پیکٹ  پیش کئے ۔ساتھ ہی عازمین سے ملک میں امن امان بھائی چارہ اور سلامتی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی۔کانگریس پارٹی کے استقبالیہ کاؤنٹر پر کانگریس شعبہ اقلیت کے ریاستی نائب صدر مسعود احمد خان ،شعبہ اقلیت ضلع صدر شمیم عبداللہ ،سابق کارپوریٹر سید شیر علی سابق کارپوریٹر عبدالحفیظ باغبان،سابق کارپوریٹر منتجب الدیں،عاطف عبداللہ و دیگر مو جود تھے۔اس موقع پر کانگریس قائدین نے عازمین کی گلپوش کی اور عازمین کو پھل اور پانی کی بوتلیں و دیگر اشیاء کی ایک کٹ  دی گئی۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK