Inquilab Logo

امتیاز جلیل کا اچانک ناندیڑ دورہ، خود اپنے پارٹی کارکنان کو بھی خبر نہیں

Updated: March 20, 2024, 11:31 PM IST | Nanded

ایم آئی ایم کے ریاستی صدر ناندیڑ کے گرودوارہ پہنچے ، منتظمین سے ملاقات کی اور کسی کو خبر دیئے بغیر اپنے شہر اورنگ آباد لوٹ گئے

Is MIM finding a new equation in Nanded?
کیا ایم آئی ایم ناندیڑ میں کوئی نئی مساوات تلاش کر رہی ہے؟

ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اور اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نہایت رازدارانہ انداز میں ناندیڑ کا دورہ کیا ۔ منگل کی  رات دیر گئے اجنتا ایکسپریس کے ذریعہ وہ اورنگ آباد سے ناندیڑ پہنچے ۔ یہاں وہ کسی نا معلوم مقام پر ٹھہرے اور بدھ کی  صبح ۷؍ وہ  ناندیڑ کے گرودوارہ  پہنچے۔ 
   انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصوریں شیئر کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ   اورنگ آباد میں لوک سبھا انتخابات کی کامیابی کے سلسلے میں مقامی سکھ سماج کے عقیدت مندوں نے گرودوارہ میں ان کیلئے خصوصی دعائیہ مجلس رکھی  منعقد کی تھی۔  اس میں مجلس میں شرکت کیلئے  وہ ناندیڑ پہنچے تھے ۔لیکن ان کے اس دورے کی خاص بات یہ تھی کہ مجلس کے مقامی قائدین کو  اس کی کانوں کان خبر  نہیں ہوئی۔ مجلس کے ضلع صدر اور مراٹھواڑہ صدر سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس تعلق سے لا علمی کا اظہار کیا۔ 
اورنگ آباد سے دوبارہ امیدوار 
  یاد رہے کہ مجلس اتحادالمسلمین نے اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے ایک بار پھر امتیاز جلیل کو اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس کا اعلان پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے کیا تھا۔  امتیاز جلیل ۲۰۱۴ء میں اورنگ آباد اسمبلی حلقے سے جیت کر رکن اسمبلی بنے تھے۔ ۲۰۱۹ء میں وہ اسمبلی کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑ کر رکن پارلیمان بن گئے۔ ان کی جیت کافی کم ووٹوں کے فرق سے ہوئی تھی۔ اس بار اورنگ آباد حلقے میں سیاسی مساوات مختلف ہوگی۔ ۲۰۱۹ء میں شیوسینا اور بی جے پی متحد تھے جبکہ کانگریس کا امیدوار بھی  میدان میں تھا۔  اس بار شیوسینا اور بی جے پی علاحدہ ہو چکے ہیں لیکن شیوسینا کے دو حصے ہو چکے ہیں ۔ یہ دونوں اپنا اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے۔

aimim nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK