Inquilab Logo

ناندیڑ میں شرپسندوں کے ہاتھوں ۲؍مسلم نوجوانوں کی پٹائی

Updated: March 25, 2024, 11:18 PM IST | ZA Khan | Nanded

مقامی افراد کا پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج، معاملہ درج کیا گیا، ایس پی کی جانب سے گرفتاری کی یقین دہانی۔

Exterior view of Wazirabad Police Station. Photo: Inquilab
وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے باہر کا منظر۔ تصویر: انقلاب

ناندیڑ شہر کے ہنگولی گیٹ علاقے میں پھول کی دکان پر کام کرنے والے دو مسلم نوجوانوں پر شرپسندوں نے حملہ کیا  ہےجس میں یہ دونوں زخمی ہوگئے ہیں ۔واقعہ کی خبر عام ہوتے ہی وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حالات بگڑتے دیکھ ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے جائے واردات پر پہنچے اور انہوں نے فوری طور پر لوکل کرائم برانچ کی دو ٹیمیں تشکیل دیکر حملہ آوروں کی شناخت کرانہیں گرفتار کرنے کیلئے روانہ کردیا۔ ضلع ایس پی نے  پولیس اسٹیشن میں جمع ہوئے لوگوں سے امن امان بنائے رکھنے اور کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھئے: جے این یو میں ’اے بی وی پی‘ چاروں شانے چت، سارے اُمیدوار ہارے

دراصل حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیلنے لگی کہ شرپسندوں نے دو مسلم نوجوانوں پر حملہ کردیاہے ایک کو زخمی کردیا ہے جبکہ دوسرے کو اغوا کرلیا گیا ہے اورا س کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی کثیر تعداد میں لوگ وزیر آباد پولیس اسٹیشن پہنچنے لگے اور پولیس اسٹیشن کا گھیرائو کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران زخمی نوجوان کو بھی پولیس اسٹیشن  لایا گیا اور اس کی شکایت پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ساتھ ہی اس کو علاج کے لئے گرو گووند سنگھ میموریل ہاسپٹل لے جایا گیا۔ زخمی نوجوان کی حالت ابھی ٹھیک ہے۔ جبکہ دوسرے نوجوان کا بھی پتہ چل گیا ہے اس کو اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ حملے سے بچنے کیلئے خود ہی وہاں سے فرار ہو کر کہیں چھپ گیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ واردات ہنگولی گیٹ کے قریب اس وقت پیش آئی جب مقامی ہندو نوجوان ہولی کا تہوار مناتے  ہولی جلارہے تھے۔اس دوران وہاں کسی بات پرمسلم نوجوانوں کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی اور پھر مشتعل نوجوانوں نے مسلم نوجوانوں پر حملہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کو بھی خبر ملی تو انہوں نے بھی وزیر آباد پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے نے انہیں یقین دلایا۔ کہ وہ اطمینان رکھیں ملزمین کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کارروائی کی جائے گی کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK