Inquilab Logo

مسافروں اور مریضوں کے لواحقین کیلئے ’ہیپی کلب‘ کا ’سحری ٹفن‘

Updated: April 05, 2024, 12:34 PM IST | ZA Khan | Nanded

ناندیڑ اسٹیشن سے گزرنے والی ٹرین کے مسافروں اور شہر کے اسپتالوں میں موجود افراد کیلئے سحری کی سہولت۔

Happy Club staff giving tiffin to passengers. Photo: Inquilab
ہیپی کلب کے کارکنان مسافروں کو ٹفن دیتے ہوئے۔ تصویر :انقلاب

خدمت خلق کے میدان میں نمایا کام کرنے والی سماجی تنظیم ہیپی کلب ناندیڑنے حسب سابق اس مرتبہ بھی مسافر اور اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے روزدار رشتہ داروں کی سہولت کیلئے سحری ٹفن کا انتظام کیا ہے۔ پہلے روزے سے شروع کی گئی یہ خدمت آخری روزے تک جار ی رہے گی۔ 
 رات ۱۲؍ بجے سے ہیپی کلب کی ٹیم کا یہ کام شروع ہوجاتاہے۔ سب سے پہلے کلب کے رضاکار سحری کیلئے ٹفن تیار کرتے ہیں۔ ہر ایک ٹفن میں دو روٹی، گوشت کا سالن، ایک پلیٹ تہاری کے علاوہ ایک پانی کی بوتل ہوتی ہے۔ روزانہ دو سو سے ڈھائی سو ٹفن تیار کئے جاتے ہیں۔ ٹفن کو روزہ داروں تک پہنچانے کیلئے ۳؍ ٹیمیں مقرر ہیں۔ پہلی ٹیم ٹفن لے کر ریلوے اسٹیشن پہنچتی ہے۔ رات ایک بجے کے بعد سے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے ہوکر گزرنے والی تمام ٹرینوں مسافروں کو سحری ٹفن فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سنجے نروپم کانگریس سے باہر، پارٹی پر الزامات

ریلوے اسٹیشن پر صدا لگائی جاتی ہے جو کوئی سحری کرنا چاہتا ہے اس کیلئے ٹفن کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایک ٹیم شہر کے سول اسپتال پہنچ جاتی ہے یہاں مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے رشتہ داروں کو ٹفن تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ تیسری ٹیم شہر کے مختلف نجی اسپتالوں کا دورہ کرتی ہے اور مریضوں کے رشتہ داروں کو سحری ٹفن دیا جاتاہے۔ 
 ہیپی کلب کے نوجوان بلا معاوضہ یہ کام مستقل طورپر کررہے ہیں۔ ہیپی کلب ناندیڑ کی ٹیم کی قیادت محمد شعیب کررہے ہیں اس کام میں ہیپی کلب کی ٹیم کو مائناریٹی ڈاکٹر س ایسویشن کا مالی تعاون بھی حاصل ہے۔ بڑی تعداد میں مسافر اور دیگر افراد اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK