Inquilab Logo Happiest Places to Work

نائب وزیر اعلیٰ نےـ نالوں کی صفائی ۷؍ جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا

Updated: May 23, 2025, 10:49 PM IST | Mumbai

نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی شہر کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے جمعہ کو ممبئی کے متعدد نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس دورے میں انہوں نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے افسران کو حکم دیا ہے

Deputy Chief Minister Eknath Shinde inspecting the cleaning of drains. (Photo: Inqilabad)
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نالوں کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے۔(تصویر: انقلاب)

نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی شہر کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے جمعہ کو ممبئی کے متعدد نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس دورے میں انہوں نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن  (بی ایم سی) کے افسران کو حکم دیا ہے کہ ۷؍جون تک نالوں کی صفائی مکمل کی جائے اور   نالے سے نکالا گیا کچرا  ۴۸؍ گھنٹوں کے اندر ہٹایا جائے۔ انہوں انتباہ دیا کہ جو افسران وقت پر کام مکمل نہیں کرتے اور نالوں اور نالیوں کی صفائی کے کام میں غفلت برتتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
  نائب وزیر اعلیٰ نے ریل کی پٹریوں کے نیچے سے گزرنے والے کلورٹ کوروبوٹ کی مدد سے صاف کرنے اور بی ایم سی اور ریلوے انتظامیہ کےذریعے نالوں کی صفائی میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی افسران کو ہدایت دی۔
 نائب وزیر اعلیٰ نے جمعہ کی دوپہر ۲؍بجے کے قریب نالوں کی صفائی  دیکھنے کیلئے  دورہ کی شروعات کی۔ انہوں نے بھانڈوپ میں اوشا کمپلیکس ، وڈالا میں نہرو نگر  اور دادر میں دھاراوی ٹی جنکشن کے قریب نالوں کی صفائی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نوین سونا، بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر ابھیجیت بانگر، سابق رکن پارلیمنٹ راہل شیوالے، ایم ایل اے تکارام کاٹے اور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران موجود تھے۔ 
 اس دوران نائب وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اب تک۸۵؍فیصدبڑے نالوں اور۶۵؍فیصد چھوٹے  نالوں کی صفائی ہو چکی ہے اور ابھی۱۵؍ دن باقی ہیں لہٰذا نالوں کی صفائی کا کام ۷؍ جون سے قبل مکمل ہو جانا چاہئے۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے ہر سال پانی بھرنے والے علاقوں کی نشاندہی کی ہے اور۴۲۲؍مقامات پر پمپ لگائے ہیں، جبکہ ۲؍مقامات پر پانی کے ذخیرہ کرنے کیلئے ’ہولڈنگ پونڈ‘ اور ۱۰؍ مقامات پر چھوٹے پمپنگ اسٹیشنوں کار گر کئے گئے ہیں۔
 نائب وزیر اعلیٰ نے وکھرولی کے سوریہ نگر کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کو وہاں حفاظتی جالی لگانے کی ہدایت دی۔ متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کریں کیونکہ یہاں ہر سال حادثات ہوتے رہتے ہیں۔  انہوںنے   صفائی ملازمین کی کسر واڑی کالونی کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK