بار ش کے سبب قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت میں دشواری ،لا ہور میں مواصلاتی نظام بھی متاثر،عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور بارش کے موسم میں احتیاط کی اپیل
EPAPER
Updated: June 28, 2023, 12:03 PM IST | Islamabad
بار ش کے سبب قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت میں دشواری ،لا ہور میں مواصلاتی نظام بھی متاثر،عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور بارش کے موسم میں احتیاط کی اپیل
پاکستان میں بارش اور سیلاب سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سب سے زیادہ لاہور متاثر ہوا ہے جہاں مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہو اہے۔ اس دوران ،۲۵؍سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار سے پاکستان میں پری مانسون کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ۲۴؍ گھنٹے کے دوران بارش سے متعلق حادثات میں۲۵؍ سے زائدا فراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
مشرقی پنجاب صوبے میں ایمرجنسی سروس ریسکیو۱۱۲۲؍ کے ترجمان فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ تمام اموات میں بجلی کے جھٹکے، ڈوبنے اوربجلی گرنے سے ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بجلی گرنے سے ضلع نارووال میں ۵؍ اور شیخوپورہ میں ۴؍ افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ پنجاب میں ڈوبنے سے کم از کم ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہاں کے مختلف علاقوں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ۵؍ افراد کی موت ہوئی۔
اس کے ساتھ ساتھ نارووال، لاہور، چنیوٹ اور شیخوپورہ اور مختلف اضلاع میں بجلی کے جھٹکے، دیوار و چھت گرنے کے واقعات میں کم ازکم۷۵؍افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
راحت اوربچاؤ کے کاموں میں مصروف افسران نے بتایا کہ اس سے قبل پیر کی صبح دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے شہزاد ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ۲؍بچے ہلاک ہو گئے۔
دریں اثناء منگل کو لاہور کی سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔ لوگ بڑے مشکل سے سیلاب زدہ علاقوں سے گزرتے رہے۔ اس دوران مواصلاتی نظام میں خلل سے عوام کو شدید دشواری ہوئی۔ انٹر نیٹ اور بجلی نظام میں خرابی سے کاروبار بھی متاثر ہوا۔ اسی دوران قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت میں بھی دقت ہوئی ۔ مویشی منڈیو ں میں کیچڑ کی وجہ سے جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں مشکل ہوئی۔
اس دوران لاہور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے موسم میں احتیاط برتیں، احتیاط سے گاڑی چلائیں اور بجلی کی تنصیبات اور کھمبوں سے دور رہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایتدی ہے کہ مختلف اضلاع کے شہری علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کےسیلاب زدہ حصوں میں ٹریفک نظام کا خلل دور کیا جائے نیزحفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنا یاجائے۔ بارشوں کی صورت میں تمام متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو جمع کریں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں نیز انتظامی اقدامات کریں۔