• Thu, 09 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہرومضافات میں کلسٹراسکیم کے ذریعے ڈیولپمنٹ کیا جائے گا

Updated: October 09, 2025, 12:01 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

۵۱؍ فیصد سے زیادہ محیط علاقے کو ہی اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا -کابینی میٹنگ میں برہن ممبئی سلم ری ہیبلیٹیشن اتھاریٹی کے ذریعے سلم کلسٹر ری ڈیولپمنٹ کومنظوری دی گئی

The cluster scheme is expected to benefit the residents of slum areas. (File photo)
کلسٹراسکیم سے جھوپڑپٹی علاقوں کے مکینوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ (فائل فوٹو)

شہرومضافت میں آج بھی ایسے بے شمار خستہ حال ، پرانی عمارتیں، کچی آبادیاں اور سرکاری اور غیر سرکاری خالی زمینیں موجود ہیں جس پر از سر نو رہائشی اورتجارتی تعمیراتی پروجیکٹ کے ذریعہ اسے ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے منگل کو اس ضمن میں ہونے والی کابینی میٹنگ میں خستہ حال یا پرانی عمارتوںیا کچی آبادیوں کو کلسٹر اسکیم کے تحت از سر نو تعمیرکرنے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا  ۔مذکورہ بالا علاقوں میں رہنے والے اکثر شہریوں کیلئے نہ صرف یہ خوشخبری   ہے بلکہ اس اسکیم سے شہریوں کو فائدہ بھی ہوگا ۔
  کلسٹر ڈیولپمنٹ کے تحت ترقیاتی پروجیکٹ  کے تحت کچی آبادیوں کے علاوہ خستہ حال اور پرانی عمارتوں کو ہی نہیں بلکہ سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر از سر نو تعمیر کرنے کے سلسلہ میں کابینی اجلاس میں جو تجویز منظور کی گئی ہے، ا س کے مطابق برہن ممبئی سلَم ری ہیبلیٹیشن اتھاریٹی( بی ایم ایس آر اے ) کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا ۔شہر اور مضافات میں بے شمار کچی بستیوں کے علاوہ پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے علاوہ کرایہ داروں کے قبضہ میں موجود عمارتیں ، سرکاری اور غیر سرکاری ایسی خالی زمینیں موجود ہیں جو نا قابل استعمال ہیں ، پرریاستی حکومت نے سلم کلسٹر ڈیولپمنٹ کے ضوابط کے مطابق رہائشی اور تجارتی تعمیرات کا فیصلہ کیا   ہے ۔ 
  کلسٹر ری ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت ایس آر اے اتھاریٹی ہی اس کی نگراں ہوگی۔ اس اسکیم کے تحت ۵۰؍ ایکڑ پر مشتمل موجود خستہ حال یا پرانی عمارتوں کے علاوہ کچی آبادیوں کو ہی کلسٹر کے تحت از سر نو تعمیر کیا جاسکے گا ۔اس اسکیم کے تحت ۵۰؍ فیصد پر محیط کچی آبادی والے علاقے شامل ہیں ۔یہی نہیں اس اسکیم سے ان رہائشی مکینوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو کوسٹل ریگولیشن زون ون ایک اور دو میں مقیم ہیں ۔ ایسے علاقوں کو اسکیم میں شامل کرکے شہریوں کو اس کا فائدہ پہنچانے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا ہے ۔البتہ سلَم کلَسٹر ری ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت کسی بھی علاقے میں بازآبادکاری کی جائے گی ۔
 کلسٹر اسکیم کے تحت سی آر زیڈ زون ون میںکچی آبادی میں رہنےوالوں کی بازآبادکاری کے ساتھ خالی کرائی جانے والی زمین پر ضوابط کے مطابق درکار عوامی سہولیات قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح زون ٹو میں کچی آبادی کی بحالی کے بعد ڈیولپر کے ضوابط کے مطابق خالی شدہ زمین پر ریٹیل یونٹس بھی تعمیرکی جاسکے گی۔ کلسٹر کے تحت ہونے والے ڈیولپمنٹ کے تحت بلڈر و ڈیولپرس کو ٹینڈر کے ذریعہ پروجیکٹ حاصل کرکے تعمیرات کرنے کی اجازت ہوگی ۔ اس اسکیم میں پرائیویٹ بلڈنگوں اور ان کے مالکان و مکینوں کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اگر پرائیویٹ بلڈنگوں کے مالکان تجویز مسترد کر تے ہیں تو ایسی زمین کو لینڈ ایکوزیشن، ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری ڈیولپمنٹ ایکٹ کے مطابق حاصل کی جائے گی۔ زمین حاصل کرنے کا خرچ پروجیکٹ حاصل کرنے والابلڈر برداشت کرے گا۔
 کلسٹر ڈیولپمنٹ کیا ہے :
 کلسٹر ڈیولپمنٹ ایک شہری ترقیاتی حکمت عملی ہے جس کے تحت شہروں میں موجود خستہ حال، پرانی اور خطرناک عمارتوں اور کچی آبادیوںکو مجموعی طورپر دوبارہ جدید بنایا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مکینوں کو محفوظ اور بہتر سہولیات والی عمارتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ زمین کا موثر استعمال کیا جاتا ہے اور بنیادی ڈھانچہ (جیسے سڑکیں، پانی، بجلی، سیوریج) بہتر بنایا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار رہائشیوں کو بے گھر کئے بغیر ان کی جائیدادوں کو قانونی حیثیت دیتا ہے اور شہری ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK