• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈی جی سی اے نے انڈیگو کو پائلٹ نائٹ ڈیوٹی کے ضوابط میں مہلت دی

Updated: December 05, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi

شہری ہوا بازی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے بڑی تعداد میں گھریلو پروازوں کی منسوخی کے بعد پائلٹ نائٹ ڈیوٹی کے ضوابط میں نرمی کے لیے انڈیگو کی درخواست منظور کر لی ہے۔

Indigo Airline.Photo:INN
انڈیگوایئرلائن۔ تصویر:آئی این این

شہری ہوا بازی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے بڑی تعداد میں گھریلو پروازوں کی منسوخی کے بعد پائلٹ نائٹ ڈیوٹی کے ضوابط میں نرمی کے لیے انڈیگو کی درخواست منظور کر لی ہے۔ 
جمعہ کو جاری کردہ ڈی جی سی اے کی منظوری میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو کو ۱۰؍فروری۲۰۲۶ء تک فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن (ایف ڈی ٹی ایل) کی دو دفعات سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔  انڈیگو کے لیے،۱۰؍ فروری ۲۰۲۶ء تک نائٹ ڈیوٹی ۱۲؍ بجے نصف شب سے صبح ۵؍ بجے تک سمجھی جائے گی۔ ضوابط میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو کے لیے رات کی ڈیوٹی ۱۰؍ فروری کے بعد ۱۲؍ بجے نصف شب سے صبح ۶؍بجے تک ہوگی۔ 
مزید برآں، نائٹ ڈیوٹی کے علاوہ کسی بھی ڈیوٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹ ٹائم جو رات کی ڈیوٹی تک جاری رہتا ہے، ۸؍ گھنٹے ہے اور کسی بھی شفٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی ٹائم ۱۰؍ گھنٹے ہے۔ اس مدت کے دوران، پائلٹ زیادہ سے زیادہ دو لینڈنگ کر سکتا ہے۔ انڈیگو کو اس اصول سے بھی مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آر بی آئی نے۲۶۔۲۰۲۵ء کی ترقی کی پیشین گوئی بڑھاکر ۳ء۷؍ فیصد کردیا

انڈیگو عملہ کے کام کے اوقات، عملے کی تعداد بڑھانے کے اقدامات، اور آپریشنل بہتری کے بارے میں ہر ۱۵؍ دن بعد رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈی جی سی اے ہر۱۵؍ دن بعد اس چھوٹ کا جائزہ لے گی۔  ایئر لائن ۳۰؍ دنوں کے اندر ایف ڈی ٹی ایل کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرے گی۔ اسے ایف ڈی ٹی ایل کے دیگر تمام ضوابط کی بھی پوری طرح تعمیل کرنی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے:تیرے عشق میں: ۶؍برسوں میں کریتی سینن کی پہلی ہٹ فلم

اس سے قبل جمعہ کے روز ڈی جی سی اے نے ایف ڈی ٹی ایل میں جزوی تبدیلیاں کی تھیں جو تمام ایئر لائن کمپنیوں پر لاگو ہوں گی۔ پائلٹوں کو اپنی ہفتہ وار چھٹی کے ساتھ ۴۸؍ گھنٹے کی لازمی استراحت کی مدت کو یکجا کرنے سے منع کرنے والا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK