• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر بی آئی نے۲۶۔۲۰۲۵ء کی ترقی کی پیشین گوئی بڑھاکر ۳ء۷؍ فیصد کردیا

Updated: December 05, 2025, 8:14 PM IST | Mumbai

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے دوسری سہ ماہی کے مضبوط اعداد و شمار کے پیش نظر مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کے لئے ترقی کی پیشین گوئی کو بڑھا کر ۳ء۷؍فیصد جب کہ خردہ افراط زر کی پیشین گوئی کو کم کر کے۲؍ فیصد کر دیا ہے۔

RBI Office.Photo:INN
آر بی آئی آفس: تصویر:آئی این این

 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے دوسری سہ ماہی کے مضبوط اعداد و شمار کے پیش نظر مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کے لئے ترقی کی پیشین گوئی کو بڑھا کر  ۳ء۷؍فیصد جب کہ خردہ افراط زر کی پیشین گوئی کو کم کر کے۲؍ فیصد کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو سطح پر زرعی پیداوار کے امکانات اچھے ہیں، گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاحات کے فوائد جاری ہیں، افراط زر کم سطح پر برقرار ہے، کمپنیوں اور بینکوں کی بیلنس شیٹس مضبوط ہیں اور متوقع نمو جاری ہے۔ بیرونی عوامل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سروس سیکٹر کی برآمدات مضبوط رہنے کا امکان ہے، البتہ اشیا کی برآمدات میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ان عوامل کے پیش نظررواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو ۳ء۷؍فیصد رہنے کی توقع ہے۔ آر بی آئی نے اکتوبر کی میٹنگ میں جی ڈی پی  شرح نمو ۸ء۶؍فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔  ملہوترا نے کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے ۷؍فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں ۵ء۶؍ فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔ یہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں۷ء۶؍ فیصد اور دوسری سہ ماہی میں ۸ء۶؍ فیصد بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تیرے عشق میں: ۶؍برسوں میں کریتی سینن کی پہلی ہٹ فلم

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اکتوبر میں خردہ افراط زر کی شرح ۲۵ء۰؍ فیصد تھی، جو موجودہ سیریز (بنیادی سال ۲۰۱۲ء) میں سب سے کم ہے۔ اشیائے خوردونوش کی چیزوں کی مہنگائی کم رہنے سے افراط زر میں اندازے سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میسی کا ورلڈکپ ۲۰۲۶ءپر پھر غیر یقینی مؤقف

انہوں نے مزید کہا کہ خریف کی فصل اچھی ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی سپلائی اچھی رہے گی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے لیے مہنگائی کی پیش گوئی کم کرکے۲؍ فیصد کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کی ۳۱؍ دسمبر کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں یہ ۶ء۰؍ فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں ۹ء۲؍ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افراط زر۹ء۳؍ فیصد اور دوسری سہ ماہی میں ۴؍ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK