• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سائن بریج کےافتتاح کودھاراوی بچاؤ آندولن نے اپنی طویل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا

Updated: October 23, 2026, 1:59 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Dharavi

شام میں سائن اسٹیشن کےقریب لوگ جمع ہوئے۔ترنگا اٹھاکر اور چاکلیٹ تقسیم کرکے خوشی منائی۔ مزیدجدوجہد کیلئےآج خصوصی میٹنگ کا اعلان کیا۔

Office-bearers and activists of the `Dharavi Bachao Andolan` (Save Dharavi Movement) are celebrating the inauguration of the Sion Bridge. Photo: INN
دھاراوی بچاؤ آندولن کے عہدیداران اور کارکنان سائن بریج کے افتتاح پر خوشی منارہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سائن بریج کے افتتاح کو دھاراوی بچاؤ آندولن نے اپنی طویل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے بڑی کامیابی بتایا۔ اس ضمن میں جمعرات کی شام کو۵؍بجے سائن اسٹیشن کے قریب جمع ہوکر ترنگا لہراکر اور چاکلیٹ تقسیم کرکے خوشی منائی گئی ۔ مزیدجدوجہد کیلئے   جمعہ (آج) کوخصوصی میٹنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذمہ داران نے کہاکہ ’’سائن  بریج بننے سے پہلے ہی سڑک کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں اور خاص طور پر اسکول اور کالج جانے والے طلبہ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھاراوی بچاؤ آندولن نے پل کی جلد ازجلدتعمیر کےلئےاحتجاج کیا اور متوازی سڑک یا فٹ پاتھ   بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح اس اہم پل کو۲؍ سال میں مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم دو سال سے زائد عرصے میں محض آدھا پل ہی بن سکا ہے۔ اس کے لئے بھی دھاراوی بچاؤ آندولن کے کوآرڈینیٹرز اور کارکنوں نے کئی بار احتجاج کیا ۔ چیف ریلوے انجینئروں اور بی ایم سی حکام سے ملاقات کرکے  یادداشت پیش کی۔

یہ بھی پڑھئے:سائن بریج اور ودیا وِہار فلائی اوور کو شہریوں نے خود ہی کھول دیا

پُل کا نصف حصہ کھولے جانے پر دھاراوی بچاؤ آندولن نے مطالبہ کیا کہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے فٹ پاتھ جلد تعمیر کیا جائے اور دھاراوی کے ۹۰؍ فٹ روڈ اور ۶۰؍ فٹ روڈ پر چلنے والی بسیں اور ٹرک وغیرہ بھاری گاڑیوں کو جلد از جلد سائن بریج کی طرف موڑ دیا جائے۔‘‘

اس موقع پردھاراوی بچاؤ آندولن کے کوآرڈینیٹرز سابق ایم ایل اے بابو راؤ مانے، کامریڈ نصیر الحق، اُلیش گجاکوش، پال رافیل، انل کسارے، کلام خان، ڈاکٹر جاوید خان، ایوب شیخ، اور کئی رضاکار موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK