• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ: ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا استقبال

Updated: May 26, 2025, 11:31 AM IST | Ismail Shaad | Dhule

او بی سی، ایس بی سی سنگھرش سمیتی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اردو اسکولوں کے ٹاپر طلبہ اور ان کے والدین کا گھر گھر جاکر استقبال کیا۔

A scene of a student and his family receiving a distinguished achievement. Photo: INN
  نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ایک طالب علم اور اس کے اہل خانہ کےاستقبال کاایک منظر۔ تصویر: آئی این این

ایس ایس سی بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اردو میڈیم اسکول کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے او بی سی، ایس بی سی سنگھرش سمیتی کے اراکین نے ٹاپر طلبہ کے گھر پہنچ کر ان کا اور ان کے والدین کا استقبال کیا۔ سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئےاتوار کو مذکورہ سمیتی کے اراکین نے ٹرافی اور گلدستہ دے کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا شایان شان استقبال کرکےان کی حوصلہ افزائی کی۔ علاوہ ازیں ان کے والدین کا بھی استقبال کیا۔  اس ضمن میں مذکورہ سمیتی کے صدر ایڈوکیٹ اشفاق شیخ سر نے انقلاب کو بتایا کہ وہ گزشتہ ۱۵؍ برس سے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں اسکولی سطح پر اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ کی ان کی گھر پہنچ کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے گلی محلے کے لوگوں کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ گلی محلے کے لوگوں کو بھی کو اس بات کا علم ہوکہ ان کے محلے میں اتنے قابل ہونہار طلبہ رہتے ہیں اور دیگر طلبہ کو بھی اس سے ترغیب ملے۔
معلوم ہوکہ پہلے دن ۱۰؍ ٹاپر طلبہ کا  استقبال کیا گیا۔انصاری سارہ  صدیقہ محمد صدیق (ایل ایم سر درا اردو ہائی اسکول )،انصاری عبدالرحمن محمد یوسف (نیشنل اردو ہائی اسکول )،فائزہ انجم ایاز احمد (اینگلو اردو ہائی اسکول )،انصاری راشقہ انعم زاہد حسین (اصلاح البنات گرلز ہائی اسکول )، انصاری شارمین بانو فضل الرحمٰن (حجن سائرہ بانو گرلز ہائہ اسکول )،خان ارم فاطمہ جعفر علی (نور اردو ہائی اسکول)،یاسمین رحیم پنجاری (الفاطمہ اردو ہائی اسکول )، انصاری ارم عبداللطیف (سوئیس اردو ہائی اسکول )، ملک اصیفہ بانو عبدالقیوم (آر ایم پٹیل اردو ہائہ اسکول )، زویا فاطمہ برہان الدین شیخ ( بی کے شیخ اردو ہائی اسکول ) کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں سمیتی کے عہدیداران کے علاوہ مہیلا دکشتا سمیتی کی خاتون عہدیداران بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK