Inquilab Logo

ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولیابی میں ۶؍فیصد کی کمی،محکمہ چوکس

Updated: January 24, 2020, 9:00 AM IST | New Delhi

آمدنی بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات ہونگے،ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،چھاپہ ماری سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

علامتی تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی
علامتی تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی

 نئی دہلی :موجودہ مالی سال میں معاشی سرگرمیوں میں مندی کا اثر حکومت کے خزانے پرنظر آنا شروع ہوگیا ہے۔ انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمزنےمحکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ۱۵؍جنوری تک ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن میں ۶؍فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس ہدف اور اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے آئندہ دنوں میں محکمہ بڑے پیمانے پر مہم چلانے جارہا ہے۔ اس میں نہ صرف بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی بلکہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جن کے کھاتوں سے متعلق ریڈ فلیگ محکمہ کو ڈاٹا اینالٹکس کے ذریعہ ملے ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ انکم ٹیکس افسران کی ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سبھی زیر التواء معاملات میں وصولی کا عمل تیز کرکے ۳۱؍جنوری تک نمٹانے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔تاکہ موجودہ مالی سال کے بچے ہوئے دنوں میں حکومت کی آمدنی بڑھائی جاسکے۔ان میں سے محکمہ کے ٹاپ ۱۰۰؍ ٹیکس مانگ کے بڑے معاملات میں انکم ٹیکس افسران کو فوری کارروائی کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔افسران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر چھاپے مارے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
 معلومات کے مطابق ستمبر ۲۰۱۹ء تک ملک میں تقریباً ۶۰؍ہزار معاملات جانب کیلئے زیر التواء تھے۔ان سبھی معاملات کو وقت پر تیزی سے نمٹانے کے احکامات دیئے گئے تھے لیکن موجودہ دور میں کمائی گھٹنے کے سبب ۳۱؍جنوری تک معاملات کو نمٹانےکو کہا گیاہے۔
ڈیٹا اینالٹکس کا استعمال
 معاملات کی چھان بین کیلئے محکمہ ڈیٹا اینالٹکس کا بھی استعمال کررہا ہے۔ لوگوں کے ذریعہ داخل کئے گئے انکم ٹیکس ریٹرن کے اعدادوشمار کو سسٹم کے ذریعہ ایک دوسرے کھاتوں اور اخراجات کے اعدادوشمار سے بھی ملایا جارہا ہے۔ جن کھاتوں میں بڑی فریب دہی کی گئی ہوتی ہے ان کیلئے ریڈ فلیگ جاری کرتا ہے۔ ایسے معاملات کی جانچ کے بعد اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر محکمہ ایسے کھاتوں کا ری فنڈ بھی روک سکتاہے۔
بڑے معاملات پر گہری نظر
 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال یعنی ۱۹۔۲۰۱۸ء کے اپریم مہینے سے ۱۵؍جنوری کے دوران ۷ء۷۳؍لاکھ کروڑ روپے کا ڈائریکٹ ٹیکس جمع ہوا تھا۔ وہیں اسی دوران موجودہ مالی سال یعنی ۲۰۔۲۰۱۹ء میں ۱۵؍جنوری تک ۷ء۲۵؍لاکھ کروڑ روپے جمع کئے جاچکے ہیں ۔اس میں سے کارپوریٹ ٹیکس ۳ء۸۳؍لاکھ کروڑ روپے اور پرسنل انکم ٹیکس ۳ء۲۵؍لاکھ کروڑ روپے شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK