• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبیرخان کی خطرناک گیندبازی، پلیٹ گروپ میں بہارچمپئن

Updated: January 07, 2026, 4:26 PM IST | Agency | Ranchi

پلیٹ گروپ کے فائنل میں۲۸؍ سالہ گیندباز شبیر خان نے ۸؍ اوور میں ۳۰؍ رن دےکر۷؍وکٹ لئے جس میںہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

Bihar team after winning the final against Manipur. Picture: INN
بہار کی ٹیم منی پور کے خلاف فائنل جیتنے کے بعد۔ تصویر: آئی این این
شبیر خان (ہیٹ ٹرک سمیت۳۰؍ رن دے کر۷؍ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت بہار نے منگل کے روز وجے ہزارے ٹرافی کے پلیٹ گروپ فائنل میں منی پور کو۱۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔بہار نے اس طرح وجے ہزارے ٹرافی کا پلیٹ گروپ کا خطاب جیت لیا ہے ۔پہلے  بلے بازی  کرتے ہوئے منی پور کی ٹیم۴۷ء۵؍ اوور میں ۱۶۹؍ رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں بہار  نے ۳۱ء۲؍ اوور میں ۴؍ وکٹ کے نقصان  پر۱۷۰؍رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی شبیر خان نے۸؍ اوور میں صرف۳۰؍ رن دے کر ۷؍ وکٹ حاصل کیے، جبکہ ہمانشو تیواری نے ۲۳؍رن کے عوض ۳؍ وکٹ لیے۔ منی پور کی جانب سے اُلین یائی  نے۶۱؍رن اور فیروئجم سنگھ  نے ۵۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔
بہار کی طرف سے آیوش لوہارُکا نے ۷۲؍ گیندوں پر۷۵؍ رن کی شاندار اور میچ جتانے والی اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا۔۱۷۰؍کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہار نے مضبوط شروعات کی۔ منگل مہرور  نے۳۲؍ رن اور پیوش کمار سنگھ  نے۲۱؍ رن بنائے جس سے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی گئی۔ آیوش لوہاروکا نے پھر ذمہ دارانہ اور موثر اننگز کھیلتے ہوئے۷۲؍ گیندوں میں۷۵؍ رن بنا کر ہدف کو آسان بنا دیا۔ کپتان ثاقب ا لغنی  نے۱۳؍ رن بنائے، آکاش راج۲۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور بپن سوربھ۸؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بہار  نے ۳۱ء۲؍ اوور میں۴؍وکٹوں کے نقصان پر۱۷۰؍ رن بنا کر ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔بہار کی جیت کے ہیرو۲۸؍ سالہ شبیر خان رہے جنہوں نے  ایک اوور میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ ۴؍ وکٹیں لے کرمنی پور کی بلے بازی لائن اَپ کو تہس نہس کردیا۔شبیر خان  نے اپنے پہلے ہی اووَر کی پانچویں گیند پرمنی پور کا پہلاوکٹ گرایا جب بورڈ پر اس کا اسکور صرف ۵؍رن تھا ۔منی پور کیلئے اننگز کی پانچویں اوور تباہ کن ثابت ہوئی جس میںشبیر خان نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ 
اس موقع پر بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر  ہرش وردھن نے بہار کی ٹیم کو وجے ہزارے ٹرافی پلیٹ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں بہار کی ٹیم نے نظم و ضبط، توازن اور حالات کے مطابق مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں فائنل میچ میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔صدر نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سپورٹ اسٹاف کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا’’یہ کامیابی ایک اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے، انہوں نے اس کامیابی پر بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے پورے خاندان کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ جیت بہار کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک مثبت بنیاد فراہم کرے گی اور یہ کہ ٹیم مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔‘‘
اس جیت کے ساتھ، بہار نے ایک بھی میچ ہارے بغیر پورے سیزن میں مسلسل اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وجے ہزارے ٹرافی پلیٹ ٹائٹل حاصل کیا۔ ٹیم کا توازن، نظم و ضبط اور حالات سے ہم آہنگی نے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK