• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے

Updated: January 07, 2026, 4:08 PM IST | Jeddah

سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ یکم فروری ۲۰۲۶ء سے عالمی سطح پر تمام غیر ملکی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھاریٹی کے بورڈ نے ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے۔

Saudi Arabia.Photo:INN
سعودی عرب کا مارکیٹ۔ تصویر:آئی این این

سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ یکم فروری ۲۰۲۶ء سے عالمی سطح پر تمام غیر ملکی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔  سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھاریٹی کے بورڈ نے ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے، دنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ 
رپورٹس کے مطابق منظور شدہ ترمیم کا مقصد مین مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت والے افرد کی بنیاد کو وسعت دینا اور بہتر بنانا ہے، اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ کی لیکویڈیٹی بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی تک اسٹاک مارکیٹ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے ۵۹۰؍ ارب ریال تک پہنچ گئی۔ توقع ہے ترمیم شدہ ضوابط کے بعد سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ 
واضح رہے کہ مالیاتی مرکزی مارکیٹ اتھاریٹی نے جولائی ۲۰۲۵ء میں سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔  اس حوالے سے مختلف زمروں کے سرمایہ کار جن میں خلیجی ممالک میں رہنے والے یا ایسے غیرملکی جو ماضی میں سعودی عرب میں مقیم تھے کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں جو آج ہونے والے فیصلے کی ابتدائی کڑی تھی۔
 کنیڈا۱۳؍ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت
کنیڈا نے سیاحت کے فروغ اور عالمی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ۱۳؍ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت متعدد کیریبین اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری اب مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں بغیر ویزا کنیڈا میں انٹری دے سکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:عرفان خان کی آنکھیں بھی اداکاری کرتی تھیں

رپورٹس کے مطابق کنیڈا نے اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ای ٹی اے) پروگرام کی سہولت بھی مزید ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کا مقصد قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔  جن ممالک کو اس میں شامل کیا گیا ہے ان میں مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹائنا، کوسٹا ریکا، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوروگوئے شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’ہمیں دھاراوی واسیوں کے وسیع ترمفاد اوران کے ۱۶؍مطالبات پرتوجہ دینی ہے ‘‘

کیریبین ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اس اقدام کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان میں سے پانچ ممالک اس نئی فہرست میں شامل ہیں۔  حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری داخلے کی یہ سہولت ان مسافروں کے لیے ہوگی جو ہوائی سفر کے ذریعے کنیڈا آئیں اور جنہوں نے گزشتہ ۱۰؍ برسوں میں کبھی کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا اس وقت ان کے پاس امریکہ کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK