فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زومیٹو نے اپنے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ریستورانوں کی جانب سے اینالاگ ڈیری سے تیار کیے گئے پکوانوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 6:09 PM IST | Mumbai
فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زومیٹو نے اپنے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ریستورانوں کی جانب سے اینالاگ ڈیری سے تیار کیے گئے پکوانوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زومیٹو نے اپنے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ریستورانوں کی جانب سے اینالاگ ڈیری سے تیار کیے گئے پکوانوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے پیر کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں اینالاگ ڈیری سے تیار پکوانوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ریستوران کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حق کمپنی کے پاس محفوظ رہے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ جن پکوانوں کے بارے میں ریستوران پارٹنرز نے بتایا ہے کہ ان میں اینالاگ ڈیری شامل ہے، انہیں فوری طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئےٹاکسک باکس آفس کلیکشن ڈے ۵: یش کی فلم ۳۰۰؍ کروڑ کلب کی جانب گامزن
زومیٹو کے مطابق یہ قدم صارفین کو ترجیح دینے کی سمت میں اٹھایا گیا ہے اور اس کے پیچھے شفافیت اور غذائی معیار کے تئیں زومیٹو کا عزم کارفرما ہے۔ ریستوران پارٹنرز کو فوری طور پر اصلاحی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہیں قدرتی ڈیری مصنوعات کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔ اگر ایسا فوری طور پر ممکن نہ ہو تو مینو سے اینالاگ ڈیری مصنوعات والے پکوانوں کو ہٹانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریہ ونشی دلیپ ٹرافی میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بنے
ریستورانوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سپلائرز کی جانب سے فراہم کردہ مصنوعات کے لیبل اور اجزا سے متعلق معلومات کا جائزہ لیں، تاکہ استعمال ہونے والے اجزا کی تصدیق کی جاسکے اور زومیٹو پر درج مصنوعات کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جاسکیں۔ زومیٹو نے واضح کیا ہے کہ جو ریستوران پارٹنرز ان ضوابط کی پابندی نہیں کریں گے، انہیں پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔زومیٹو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آدتیہ منگلا نے کہاکہ زومیٹو میں ہمارا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بہتر کھانا پہنچانا ہے۔ اس کا مطلب صارفین کی صحت کا تحفظ کرنا اور یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ ہمارے ریستوران پارٹنرز کی جانب سے درج اور پیش کیے جانے والے کھانے کے لیے واضح معیارات برقرار رکھے جائیں۔ یہ پالیسی اسی عزم کی عکاسی کرتی ہے اور ہم ان پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسے نافذ کر رہے ہیں جو اس عزم میں ہمارے ساتھ شریک ہیں۔