Inquilab Logo

رویندر چوہان کو تھانے ضلع کا نگراں وزیر نہ بنانے پر ناراضگی

Updated: September 26, 2022, 11:32 AM IST | Ajaz Abdul Ghani | Dombivli

بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا

Ravinder Chauhan .Picture:INN
رویندر چوہان ۔ تصویر:آئی این این

 شندے سر کار نے مہاراشٹر کی کابینہ میں توسیع کے بعد تعطل کا شکار سرپرست وزراء کی تقرریوں کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ میں شامل بیشتر وزراء کو ان کے ہی ضلع کا نگراں وزیر بنایا گیا  ہے لیکن تھانے کا نگراں وزیر ستارا سے تعلق رکھنے والے شمبھو راجے دیسائی کو بنانے سے مقامی بی جے پی لیڈران میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔بی جے پی کے سابق کارپوریٹر نے فیس بک پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کرکے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا کہ’’ مسٹر گوہاٹی، بھومی پتروں کیلئے کچھ تو چھوڑیئے ورنہ اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں دوبارہ لڑ نا پڑے گا۔‘‘ سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے سے کلیان اور ڈومبیولی میں بی جے پی اور شندے گروپ کی سرد جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔  گزشتہ ہفتہ وزیر برائے محکمہ تعمیرات عامہ رویندر چوہان نے ڈومبیولی کی خستہ حال سڑکوں اور شیل پھاٹا روڈ کی تعمیر میں ہو رہی تاخیر کیلئے براہ راست وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس کے بعد شندے گروپ نے جا رحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور وزیر رویندر چوہان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا جو ہنوز جاری ہے۔ سنیچر کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنے گڑ ھ تھانے کا نگراں وزیر ستارا سے تعلق رکھنے والے شمبھو راجے دیسائی کو بنا دیا ۔ تھانے ضلع سے تعلق رکھنے کے باوجود رویندرچوہان کو پال گھر اور سندھودرگ ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی جس سے بی جے پی میں زبردست نار اضگی پائی جارہی ہے۔  اتوار کو رویندر چوہان کے قر یبی سمجھے جانے والے مندار ٹاورے نے فیس بک پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو براہ راست تنقید کانشانہ بنایا اور لکھا کہ تھانے ضلع کا نگراں  وزیر تھانے اسمبلی حلقہ سے ہو نا چاہیے ۔ اگر ہمیں کوئی مسئلہ در پیش ہو گا تو کیا ستارا جائیں گے؟     واضح رہے کہ سیاسی گلیاروں میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے اس ماسٹر اسڑوک کی خوب  بحث ہو رہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایکناتھ شندے تھانے ضلع میں اپنا دبدبہ بر قرار رکھنا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے بی جے پی کے وزیر کو تھانے کے بجائے پال گھر بھیج دیا۔ 

thane Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK