گروپ سی اور گروپ ڈی میں خالی اسامیوں کو ڈائریکٹ سروس انٹری کے ذریعہ پر کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، فارم پر کرنے اوردیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ اور ہیلپ لائن نمبر بھی دستیاب
EPAPER
Updated: August 17, 2025, 7:25 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
گروپ سی اور گروپ ڈی میں خالی اسامیوں کو ڈائریکٹ سروس انٹری کے ذریعہ پر کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، فارم پر کرنے اوردیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ اور ہیلپ لائن نمبر بھی دستیاب
تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی)کے مختلف محکموں میں ایک ہزار۷۷۳؍خالی اسامیوں کی بھرتی کرنے کااعلان کیا ہے ۔ کلاس ’سی‘ اور ’ڈی ‘ میںکی جانے والی یہ بھرتی آن لائن فارم پُر کرنے او راس کے بعد منعقد ہونے والے امتحان کےبعدکی جائے گی۔ اس کیلئے متمنی اہل امیدواروں سے ۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء تک آن لائن فارم پُر کرنے اور ایک ہزار روپے (پسماندہ طبقے کیلئے ۹۰۰؍ روپے) امتحان فیس اداکرنے کی درخواست بلدیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
ٹی ایم سی ذرائع کے مطابق تھانے میونسپل کارپوریشن میں گروپ `سی اور گروپ `ڈی میںخالی اسامیوں کو ڈائریکٹ سروس انٹری کے ذریعے پُر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔انتظامی خدمات، اکاؤنٹنگ سروسز، ٹیکنیکل سروسز، فائر سروسز، ایجوکیشن سروسز، پبلک ہیلتھ سروسیز، میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکل سروسز وغیرہ میں کل ایک ہزار ۷۷۳؍ اسامیاں بھری جائیں گی۔
جن اسامیوں کیلئے بھرتی کی جارہی ہے ان میں اسسٹنٹ لائسنس انسپکٹر، کلرک، جونیئر انجینئر ، پولیوشن انسپکٹر، نرس، اسپیشل ٹیچر،سنیٹری انسپکٹر ، ڈائیٹری شین ،بائیو میڈیکل انجینئر،فیزیو تھیراپسٹ، نرس، میڈیکل سوشل ورکر،ایکس رے ٹیکنیشین ،اسٹاف نرس، ممو گرافی ٹیکنیشین، اینڈواسکوپی ٹیکنیشین ،سی ٹی اسکین ٹیکنیشین ، ای سی جی ٹیکنیشین ، بلڈ بینک ٹیکنیشین ، اسپیچ تھیراپیسٹ ، میڈیکل ریکارڈ آفیسر ، ڈرگ مینوفیکچرنگ آفیسر، ماہرنفسیات برائے اطفال، مصنوعی اور آرتھوٹک ٹیکنیشن،پلمونری لیب ٹیکنیشین، آپتھیلمک اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لائبریرین، آرٹسٹ،ملٹی پرپز ورکر،جونیئر ٹیکنیشین ،وارڈ بوائے، فارما سسٹ، اٹینڈینٹ ، لیباریٹری اٹینڈینٹ، مرچوری اٹینڈینٹ اور دیگر عہدے شامل ہیں۔
مذکورہ میگا بھرتی سے متعلق معلومات تھانے میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ :
thanecity.gov.in پر تفصیل جاری کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مزید معلومات دینے کیلئےہیلپ لائن نمبر( کوڈ : ۰۲۲) ۲۵۴۱۵۴۹۹؍ جاری کی گئی ہے جس پر کام کے دنوں میںدفتری اوقات(صبح ساڑھے ۱۰؍ تا شام ۵؍ بجکر ۳۰؍ منٹ تک) رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ای میل ایڈریس :
tmcrecruitment2025@@gmail.com
پر بھی ای میل بھیج کر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ آن لائن درخواستیں بھرنے، امتحان کی فیس اور ایڈمٹ کارڈ( امتحان کا ہال ٹکٹ ) کے حوالے سے کسی تکنیکی پریشانی کی صورت میں میونسپل کارپوریشن کے ہیلپ لائن نمبر( کوڈ ۰۲۲) ۶۱۰۸۷۵۲۰؍ پر بھی رابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔آن لائن درخواست دینے کے طریقہ کار/ تفصیلات کے ساتھ ساتھ آن لائن درخواست دینے کی تفصیل تھانے میونسپل کارپوریشن کی آفیشل ویب سائٹ بھی دی گئی ہیں۔نیز زمرہ کے لحاظ سے پُر کی جانے والی اسامیوں سے متعلق تفصیلات، عہدوں کی تفصیلات، پے اسکیل، عمر کی حد / عمر میں چھوٹ، انتخاب کا طریقہ، عمومی ہدایات، شرائط و ضوابط، تعلیمی قابلیت، سماجی، متوازی ریزرویشن، نیز ریزرویشن سے متعلق دفعات، پوسٹ وار آن لائن امتحان کی فیس، درخواستیں بھرنے کے لئے رہنما خطوط وغیرہ بھی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ہیں۔میگابھرتی کیلئے میونسپل کارپوریشن صدر دفتر میں ایک بھرتی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے اس سیل کا معائنہ بھی کیا۔