• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیٹیس پروجیکٹ کو رفتار دینے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ

Updated: October 30, 2025, 7:30 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

ایس ٹی بسوں کی منتقلی کا مسئلہ بھی زیر غور رہا، ۵ نومبر سے تمام لمبی مسافت کی بسیں دُرگاڑی ڈپو سے روانہ ہوں گی۔

A view of a meeting held at the KDMC headquarters. Photo: INN
کے ڈی ایم سی کے صدر دفتر میں منعقدہ میٹنگ کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف بڑھتے ہوئے ٹریفک کے شدید اژدہام پر قابو پانے اور مؤثر تدارکی اقدامات پر غور کے لئے میونسپل کمشنر کےدفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس میونسپل کمشنر ابھینو گوئل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں زون ۳ ؍ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس، کلیان و ڈومبیولی کے سینئرپولیس افسران، میونسپل کارپوریشن کی سٹی انجینئر، ٹرانسپورٹ منیجر، ڈپٹی کمشنر، ایگزیکٹو انجینئرز، مہاوترن اور محکمہ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے افسران کے ساتھ ساتھ آر ٹی او اور ٹریفک محکمے کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں ٹریفک جام معمول بن گیا، عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی

کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر اسٹیشن ایریا ٹریفک امپرومنٹ اسکیم (سیٹس) پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منگل کی شب اس منصوبے کی تکمیل سے متعلق کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے صدر دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے میٹنگ میں بتایا کہ سُبھاش چوک کے قریب سڑک کی توسیع کے دوران ’آپٹیکل‘ نامی عمارت کا قانونی معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے فلائی اوور کی تعمیر کا کام رک گیا ہے۔ خصوصی پروجیکٹ انجینئر روہنی لوکڑے نے تجویز پیش کی کہ فلائی اوور کے کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مرباڈ روڈ سے رام باغ تک ٹریفک کو عارضی طور پر یکطرفہ کر دیا جائے۔ اس پر میونسپل کمشنر ابھینو گوئل نے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ۵ نومبر تک نوٹیفکیشن جاری کرے اور ۱۰ نومبر تک فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز کرے۔ میٹنگ کے دوران ایس ٹی بسوں کی منتقلی کا مسئلہ بھی زیر غور رہا۔

یہ بھی پڑھئے: کے ڈی ایم سی کے شہری سہولت مراکز میں۴؍دن سے تکنیکی خرابی، ٹیکس اور پانی کے بل جمع کرانے میں دشواری

کمشنر نے واضح طور پر ہدایت دی کہ ۵ نومبر سے تمام لمبی مسافت کی بسیں دُرگاڑی ڈپو سے روانہ ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد کلیان اسٹیشن پر بھیڑ کو کم کرنا اور تعمیراتی کام میں تیزی لانا ہے۔ انجینئر روہنی لوکڑے نے یقین دلایا کہ دُرگاڑی ڈپو میں اس کے لئے مکمل انتظام کر لیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کئی دیگر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ جیسے والدھونی پُل کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اسی طرح اسٹیشن کے باہر کھڑے آٹو رکشوں کے نظام کو منظم کیا جائے، تاکہ عوام کو دشواری نہ ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK