Inquilab Logo

اسکولوں کی دیوالی کی چھٹیاں قریب مگرششماہی امتحان کا سرکیولراب تک جاری نہیں کیا گیا

Updated: October 07, 2022, 12:07 PM IST | Mumbai

؍۱۹؍ اکتوبر سے چھٹیاں ہیں جبکہ امتحان کیلئے کم از کم ۱۵؍ روز درکار ہیں مگر اب تک محکمۂ تعلیم نے کوئی ہدایت نہیں جاری کی ہے، بعض اسکولوں نے سرکیولرکے بغیر امتحان لینا شروع کر دیا

Schools have prepared their own examination time table .Picture:INN
اسکولوں نے اپنے طور پر امتحان کا ٹائم ٹیبل تیار کیا ہے ۔ تصویر:آئی این این

 محکمہ ٔ  تعلیم کی بدنظمی سے بی ایم سی اسکولوں کے ہیڈماسٹر اورا ساتذہ پریشان ہیں۔ دیوالی کی چھٹی شروع ہونے میں صرف ۱۴؍دن باقی ہیں لیکن اب تک  ششماہی  امتحان سے متعلق سرکیولر جاری نہیں کیا گیاہے جبکہ ۹؍ویں اور ۱۰؍کے امتحان کیلئے کم ازکم ۱۵؍دنوں کا وقفہ درکار ہوتا ہے۔ اسی لئے سرکیولر جاری نہ ہونےکے باوجود کچھ اسکولوںمیں ان جماعتوں کے امتحان کا آغاز جمعرات سے کردیاگیاہے۔  مہانگر پالیکا شکشک سبھا کے جوائنٹ سیکریٹری عابد شیخ نے بتایاکہ ’’ دیوالی کی چھٹی ۱۹؍اکتوبر سے شروع ہورہی ہے مگر ابھی تک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ششماہی امتحان کا سرکیولر جاری نہیں کیا ہےجس سے اساتذہ اور ہیڈماسٹر امتحان منعقد کرنے کےتعلق سے تذبذب میں ہیں۔ جب اس بارے میں ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نثار خان سے رابطہ کیاگیاتو انہوںنے کہاکہ ’’ میں نے ممبئی شہر کے تمام ہیڈماسٹر اور انچارج کو وہاٹس ایپ کے ذریعہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں ششماہی امتحان منعقدکرنےکا ٹائم ٹیبل تیار کرکے اپنے طورپر امتحان منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔ ساتھ ہی امتحا ن کے ساتھ رزلٹ کی تیاری اور۱۹؍اکتوبر سے قبل رزلٹ جاری کرنے کیلئے کہاہے ۔ امتحان کے ٹائم ٹیبل کی اطلاع ایجوکیشن بیٹ آفیسر اور ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کو بھی روانہ کردی جائیں گی۔‘‘  انہوں نے کہا کہ’’ ہمارا سوال ہےکہ امتحان منعقد کرنےکیلئے اپنے طورپر ٹائم ٹیبل بنانے کی اجازت تو دی جارہی ہےمگر امتحان کیلئے امتحانی پرچے وغیرہ کے بارےمیں کسی طرح کی معلومات نہیں دی گئی ایسی صورت میں اساتذہ کیا کریں؟‘‘
  انہوںنے کہاکہ ’’ ہرسال ستمبر کے آخری ہفتہ تک ششماہی امتحان کا سرکیولر جاری کردیاجاتاہےمگر امسال ۶؍اکتوبر تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ایسی صورت میں اساتذہ امتحان کیلئے درکار پرچے وغیرہ کا انتظام کیسے کریں گے؟پرچےکاپیسہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ دیتاہےمگر ابھی تک اس بارےمیں وضاحت نہیں کی گئی ہے۔‘‘ جنوبی ممبئی کے ایک اسکول کے معلم نے بتایاکہ ’’ ہمارا سیکنڈری اسکول ہے۔ ۹؍ویں اور ۱۰؍ ویں جماعت کے امتحان کیلئے کم ازکم ۱۵؍دن لگتےہیں۔ جبکہ دیوالی کی چھٹی شروع ہونے میں صرف ۱۴؍دن باقی ہیں۔ اس لئے ہمارے اسکول میں جمعرات سے امتحان شروع کردیاگیاہے۔ ‘‘  اس بار ےمیں نثار خان سےاستفسار کرنےپر انہوں نے کہاکہ ’’ میں نے سوشل میڈیاکے ذریعے اسکولوںکو اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں امتحان منعقدکرنےسے متعلق پیغام ارسال کیا ہے۔  ایجوکیشن آفیسرکی طرف سے سرکیولر جاری کیاجاتاہے مگر امسال ابھی تک سرکیولر جاری نہیں کیاگیاہے ممکن ہے جمعہ کو سرکیولر جاری کیاجائے ۔بغیر سرکیولر  کےبھی اسکول اپنے اپنے طورپر ۱۹؍اکتوبر سے قبل امتحان کے ساتھ رزلٹ جاری کرنےکی تیاری کریں تو بہتر ہے۔ 

diwali Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK