• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی: دھند کے سبب دیوالی میں فضائی آلودگی میں مزید ابتری کا اندیشہ

Updated: October 20, 2025, 10:02 PM IST | New Delhi

دہلی میں دھند کے سبب دیوالی میں فضائی آلودگی میں مزید ابتری کا اندیشہ ہے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق، صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہے گی، بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے زہریلی ہوا دن بھر گردش کرتی رہے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دیوالی کے تہوار کے موسم میں دہلی-این سی آر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے۔ آنند وہار میں آج، پیر کو۴۱۷؍ کااے کیو آئی درج کیا گیا، جس نے اسے سب سے آلودہ علاقہ بنادیا۔دیوالی پر دہلی-این سی آر میں موسم تشویشناک رہنے کی امید ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق، صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہے گی، بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے زہریلی ہوا دن بھر گردش کرتی رہے گی۔ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں تیز دھوپ تھی، جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی۔ اے کیو آئی ۴۰۰؍ سے تجاوز کر گیا۔

یہ بھی پڑھئے: پونے : معمر شخص ’ڈیجیٹل اریسٹ ‘ کا شکار، ڈیڑھ کروڑ روپےسے ہاتھ دھوبیٹھا

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی-این سی آر میں آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پیر کو دہلی کی ہوا کا معیار’’ خراب‘‘ کے طور پردرج کیا گیا۔ خطے میں سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال آنند وہار کی ہے، جہاں۴۱۷؍ کااے کیو آئی درج کیا گیا، اسے ’’شدید‘‘  زمرے میں رکھا گیا۔ وجے نگر (غازی آباد) میں ۳۴۸؍ اے کیو آئی، نوئیڈ ا۳۴۱؍، اور نوئیڈا سیکٹر ایک میں ۳۴۴؍ درج  کیا گیا، جس نے اسے ’’بہت خراب‘‘ بنا دیا۔ واضح رہے کہ دہلی-این سی آر اس وقت گرم صبح اور سرد رات کی آب و ہوا کا سامنا کر رہا ہے۔ ہلکی دھند دیوالی کی صبح نظر آئے گی۔ اس کے بعد آسمان بالکل صاف ہو جائے گا اور ہلکی دھوپ نکلے گی۔ تاہم شام کے بعد درجہ حرارت پھر گرے گا اور سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ۸؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: ریلوے اسٹیشنوں پر تل دھرنے کو جگہ نہیں

دیوالی کے بعد موسم کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ صبح کی دھند۲۱؍ اکتوبر تک  برقرار رہے گی۔جبکہ ۲۲؍ اکتوبر سے موسم دوبارہ صاف ہو جائے گا،تاہم ۲۵؍ اکتوبر تک صبح کے بعد صرف دھند کی توقع ہے۔ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم رات کے وقت درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔۲۱؍ اکتوبر کو ہمالیہ کے علاقے میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے، لیکن دہلی-این سی آر پر اس کا اثر ابھی تک واضح نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK