• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دیوالی‘‘ یونیسکو کےثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل، مودی نے خیر مقدم کیا

Updated: December 10, 2025, 7:00 PM IST | New Delhi

’’دیوالی‘‘ یونیسکو کےثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس فصلے کا خیر مقدم کیا، اور تمام ہندوستانیوں کو اس کی مبارکباد دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بدھ کو دیوالی کے تہوار کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل ہو گئی، جب یونیسکو نے اسے انسانیت کے غیرمرئی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کر لیا۔ یہ اعلان یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی کے ایک تاریخی اجلاس کے دوران کیا گیا، جو پہلی بار دہلی کے لال قلعہ میں منعقد ہو رہا ہے۔اس موقع کو ’’اعزاز‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اس پر ملک کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا،’’ہمارے لیے دیوالی ہماری ثقافت اور اخلاقیات سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ یہ ہماری تہذیب کی روح ہے۔ یہ روشنی اور نیکی کی علامت ہے۔ یونیسکو کی غیرمرئی ثقافتی ورثہ فہرست میں دیوالی کی شمولیت  اس تہوار کی عالمی مقبولیت کو مزید بڑھائے گا۔ اُمید ہے کہ پر بھو شری رام کے اصول ہمیں ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وندے ماترم پر پارلیمنٹ میں حکومت کو اپوزیشن کا سخت جواب

واضح رہے کہ کمیٹی کا۲۰؍ واں اجلاس۸؍ دسمبر سے شروع ہوا اور۱۳؍ دسمبر تک جاری رہے گا۔دیوالی کی شمولیت کے ساتھ،ا س معزز فہرست میںہندوستان کے۱۶؍ عناصر شامل ہو گئے ہیں، جس میں کنبھ میلہ، کولکتہ کی درگا پوجا، گجرات کا گربہ، یوگا، ویدک گائیکی اور رام لیلہ جیسی روایات شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں لوکیشن ٹریکنگ کی تجویز پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید تشویش

دیوالی دراصل ہندو مذہب کا سب سے بڑا اور سب سے مشہور تہوار ہے جو ہر سال ہندوستان بھر میں منایا جاتا ہے۔ اسے ’’روشنیوں کا تہوار‘‘ (Festival of Lights) بھی کہا جاتا ہے۔یہ پانچ دنوں تک منایا جانے والا تہوار ہے جو عام طور پر اکتوبر یا نومبر میں (ہندو کیلنڈر کے مطابق کارتک ماہ کی اماؤس کو) آتا ہے۔دیوالی برائی پر اچھائی، جہالت پر علم اور اندھیرے پر روشنی کی علامتی فتح کے طور پر مناتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ بھگوان رام جب ۱۴؍ سال کے بن باس کے بعد ایودھیا  واپس آئے تو لوگوں نے خوشی میں گھروں میں چراغ جلائے تھے، اسی لیے اس دن کی مناسبت سے آج بھی دیے جلائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK