• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چاندی کی قیمت : ایک ہفتے میں چاندی۸؍ہزار روپے سستی ہو گئی

Updated: October 19, 2025, 4:34 PM IST | New Delhi

ایک سال میں چاندی۷۰۳۰۰؍ یا ۵۱ء۷۰؍فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔ دہلی بلین مارکیٹ میں دھنتیرس پر چاندی کی قیمت۷۰۰۰؍ روپے تک گر گئی۔ چاندی کے سکوں کی فروخت میں سالانہ کی بنیاد پر ۳۵؍ سے ۴۰؍ فیصد اضافہ ہوا۔

Silver Price.Photo:INN
چاندی کی قیمت۔ تصویر:آئی این این

ایک طرف ہفتہ وار بنیادوں پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں ہفتہ وار کمی آئی ہے۔ ایک ہفتے میں قیمت میں ۸؍ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔۱۹؍ اکتوبر کو چاندی کی قیمت ایک لاکھ ۷۲؍ہزار روپے فی کلو ہے۔ دھنتیرس کے موقع پر دہلی کے بلین مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ۷؍ہزارروپے گر کر ایک لاکھ ۷۰؍ہزار روپے فی کلو پر آ گئی۔ گزشتہ سال دھنتیرس  کے موقع پر چاندی کی قیمت۹۹۷۰۰؍ روپے فی کلو تھی۔ ایک سال میں یہ۷۰۳۰۰؍روپے یا  ۵۱ء۷۰؍فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔
 دھنتیرس پر چاندی کی صارفین کی مانگ سونے کو پیچھے چھوڑ گئی۔ چاندی کے سکوں کی فروخت میں سال بہ سال  ۳۵؍ سے ۴۰؍ فیصد اضافہ ہوا، جب کہ کل قیمت دُگنی سے بھی زیادہ ہوگئی۔ قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باوجود، ہندوستانی صارفین نے اس سال دھنتیرس پر ایک اندازے کے مطابق  ایک  لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے، جو کہ سونے اور چاندی کی زبردست خریداری کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کلکتہ اسٹاک ایکسچینج:۱۱۷؍ سالہ قدیم ایکسچینج کی اس سال آخری دیوالی ہو سکتی ہے

بین الاقوامی منڈیوں میں چاندی کی قیمتوں میں۶؍ فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی، جسے گزشتہ ۶؍ ماہ میں اس کی سب سے بڑی گراوٹ سمجھا جاتا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں حالیہ تیزی کے بعد، سرمایہ کاروں نے جمعہ کو زبردست منافع حاصل کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کریڈٹ کوالیٹی کے خدشات میں کمی اور امریکہ چین تجارتی کشیدگی میں کمی نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے اور چاندی کی مانگ میں کمی کی ہے۔ لندن کی چاندی کی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری سپلائی کی کمی  اب بتدریج کم ہو رہی ہے۔ جمعہ کو گرنے سے پہلے چاندی کی قیمت ۵۰ء۵۴؍ ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ گئی تھی جو کہ اس کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK