• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوکووچ کی میلبورن پارک میں فتوحات کی سنچری مکمل، پیڈرو مارٹنیز کو شکست دے دی

Updated: January 19, 2026, 8:08 PM IST | Melbourne

ریکارڈ ۱۰؍ بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوواک جوکووچ نے پیر کے روز اسپین کے پیڈرو مارٹنیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں اپنی ۱۰۰؍ویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Novak Djokovic.Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این

ریکارڈ ۱۰؍ بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوواک جوکووچ نے پیر کے روز اسپین کے پیڈرو مارٹنیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں اپنی ۱۰۰؍ویں کامیابی حاصل  کر لی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ملبورن میں فتوحات کی سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سابق عالمی نمبر ون نے راڈ لیور ایرینا پر اپنے روایتی انداز میں کھیل پیش کیا۔ انہوں نے ۳۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶؍ سے میچ جیتا۔
 جوکووچ نے میچ کے آغاز سے ہی ہسپانوی حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ نوواک جوکووچ اب دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تین مختلف گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں ۱۰۰؍یا اس سے زائد میچز جیتے ہیں: آسٹریلین اوپن: ۱۰۰؍ فتوحات،ومبلڈن:۱۰۰؍ سے زائد فتوحات،فرنچ اوپن (رولینڈ گیروس): ۱۰۰؍ سے زائد فتوحات۔

جوکووچ کی نظریں اب راجر فیڈرر کے آسٹریلین اوپن میں ۱۰۲؍  میچ جیتنے کے آل ٹائم ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہیں۔ اگر وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔ جوکووچ نے کہاکہ ’’سنچری مکمل کرنا ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ میں خوش قسمت تھا کہ مجھے کیریئر کے آغاز میں ایسے لوگ ملے جنہوں نے میری رہنمائی کی کہ میں طویل عرصے تک اس سطح پر کیسے کھیل سکتا ہوں۔ میں خوش ہوں کہ میں اب بھی یہاں ہوں اور جیت رہا ہوں۔

نیشنل شوٹنگ ٹرائلز: مانینی کوشک اور ایشوریہ پرتاپ سنگھ کی ۵۰؍ میٹر رائفل پرون میں شاندار برتری
 ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں رائفل/پسٹل نیشنل سلیکشن ٹرائلز  وَن اور  ٹو (گروپ اے) کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے دن ۵۰؍ میٹر رائفل پرون ایونٹس میں راجستھان کی مانینی کوشک اور عالمی شہرت یافتہ شوٹر ایشوری پرتاپ سنگھ تومر چھائے رہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس: ویر داس کی فلم ۵؍ کروڑ روپے کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی

خواتین کے ۵۰؍ میٹر رائفل پرون (ٹی وَن ) میں مانینی کوشک نے ۰ء۶۲۵؍کے مجموعی اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔  دوسری پوزیشن پرکرناٹک کی تلوتما سین (۶ء۶۲۲)  رہیں جبکہ تیسری پوزیشن پرکیرالہ کی ودرسا کے ونود(۰ء۶۲۲)    رہی اور قومی چیمپئن پریا (۷ء۶۲۰) پانچویں نمبر پر رہیں، جبکہ شفٹ کور سامرا آٹھویں پوزیشن پر رہیں۔ مردوں کے۵۰؍ میٹر رائفل پرون ٹرائلز میں ایشوری  پرتاپ سنگھ تومر نے اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے۶ء۶۲۹؍ کا بڑا اسکور کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK