Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈومبیولی: پلاوا جنکشن فلائی اوورکے ادھورے کام سے ناراضگی

Updated: June 01, 2025, 10:16 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli

شیوسینا (ادھو ) اور ایم این ایس کے عہدیداران اور کارکنان نے ایک ساتھ احتجاج کیا۔

MNS` Raju Patil and Shiv Sena (Udhu)`s Deepesh Mahatre protesting. Photo: INN.
ایم این ایس راجو پاٹل اور شیو سینا (ادھو) کے دیپش مہاترے احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے، دونوں کے ساتھ آنے کی قیاس آرائیاں کئی مہینوں سے لگائی جارہی ہیں۔ دریں اثناء شیل پھاٹا روڈ پر واقع پلاوا فلائی اوور کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کے خلاف دونوں ٹھاکرے برادران کے عہدیداران اور کارکنان نے ایک ساتھ مل کر احتجاج کیا۔ اس مشترکہ آندولن کے بعد قوی امکان ہے کہ آنے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں دونوں پارٹیاں ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گی۔ 
کلیان۔ شیل روڈ پر پلاوا بریج کا کام پچھلے ۷؍ سال سے جاری ہے۔ بار بار ڈیڈ لائن دینے کے باوجود پلاوا بریج کا کام ہنوز سست رفتاری سے ہورہا ہے جس کا خمیازہ یہاں سے گزرنے والے مسافروں اور مقامی باشندوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ مقامی شیوسینا(شندے ) کے رکن اسمبلی راجیش مورے نے یقین دلایا تھا کہ ۳۱ ؍مئی تک پلاوا فلائی اوور کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ 
شیوسینا(ادھو) اور ایم این ایس کے کارکنان نے سنیچر کو زیر تعمیر پلاوا فلائی اوور کا معائنہ کیا اور برسراقتدار پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر ایم این ایس کے سابق رکن اسمبلی راجو پاٹل نے ۵۰۰ ؍روپے کے نوٹ دکھاتے ہوئے سوال پوچھا کہ برسراقتدار طبقہ کمیشن خوری کا دھندا کب ختم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بریج کا آدھا ادھورا کام ہونے کے باوجود تاریخ پہ تاریخ دی جارہی ہے۔ جب تک پلاوا بریج کا کام مکمل نہیں ہوتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ 
شیوسینا(ادھو) کے ضلعی صدر دیپش مہاترے نے گاجر دکھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو ترقی کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہے۔ انتہائی اہم اور مصروف ترین سڑک پر بریج بنانے کیلئے ۷؍ سال کا عرصہ بھی کم پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کو حل کرنے کیلئے دونوں ہی پارٹیاں کبھی بھی ایک ساتھ آسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK