Inquilab Logo

ڈومبیولی :خستہ حال سڑ کوں اور ناقص بنیادی سہولتوں کیخلاف احتجاج

Updated: October 22, 2022, 8:44 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

پریشان حال شہر یوں نے رات میںسڑک پرجمع ہوکر تھالی اور گھنٹہ بجا یا،شہری انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے اور ۵؍ منٹ تک لائٹ بھی بند رکھی

Demonstrators are protesting against the civic administration on Phadke Road of Dombioli by banging thali and bell.
ڈومبیولی کے پھڑکے روڈ پر مظاہرین شہری انتظامیہ کے خلاف تھالی اور گھنٹہ بجاکر احتجاج کررہے ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

:کلیان اور ڈومبیولی میں ناقص بنیادی سہولیات خصوصاً خستہ حال راستوں سے پریشان شہری اب اس کے خلاف سڑکوں پر اترکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی شب ٹھیک ۸؍ بجے ڈومبیولی کے مشہور پھڑ کے روڈ پر سیکڑوں  افراد  نے  جمع ہو کر  شہری انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر چند مکینوں نے پانچ منٹ کیلئے احتجاجاً اپنے گھروں کی بجلی بند کردی ۔ عیاں رہے کہ گزشتہ ۲؍ دن سے ڈومبیولی میں سوشل میڈیا پر ایک میسیج وائرل ہورہا تھا جس میں ناقص بنیادی سہولیات اور خستہ حال سڑ کوں کے خلاف شہر یوں سے رات ۸؍ بجے سے ۸؍ بجکر ۵؍ منٹ تک لائٹ بندکرنے اور پھڑکے روڈ پر جمع ہو کر تھالی بجاؤ اور گھنٹہ ناد آندولن میں شر یک ہو نے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس اپیل پر  شہر یوں نے تھالی اور گھنٹہ بجا کر کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ 
     مظاہر ین نے کے ڈی ایم سی کے خلاف نعرے  لگاتے ہوئے بلند آواز میں تھالیاں بجائیں اور کہا کہ میونسپل انتظامیہ کو راستوں کے گڑ ھے بھرنے کے بجائے ایسی سڑ کیں تعمیر کرنی چاہئے کہ ان پر گڑھے نہ ہوں۔شہری سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لہٰذا بنیادی سہولیات ان کا حق ہے ۔
  اس موقع پر مظاہر ین نے دستخطی مہم بھی چلائی اور راہگیروں کی دستخط پر مشتمل میمور نڈم شہری انتظامیہ کے سپرد کیا۔ مظاہر ین میں شامل نند کمار پالکر نے کہا کہ کلیان اور ڈومبیولی میں زیادہ تر محنت کش طبقہ آباد ہے جو ملازمت کیلئے ممبئی جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ سڑ کوں پر اتر کر احتجاج کر نے سے قاصر ہیں   بلکہ صبر وتحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مسائل کو برداشت کرتا رہتا ہے۔ چونکہ ہماری فریادنہ تو میونسپل انتظامیہ اورنہ ہی کوئی مقامی نمائندہ سن رہا ہے اس لئے ہم نے اپنے مسائل کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر شکایت کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 دوسری جانب برسراقتدار  پارٹی ’بالا صاحبانچی شیو سینا‘ کے عہدیدار دیپیش مہاترے نے اس احتجاج کے پس پشت سیاست کار فر ما ہو نے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے ذریعے کلیان اور ڈومبیولی کو بد نام کر نے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیوالی سے قبل شہر کے راستوں کی مر مت کا کام مکمل ہو جائے گا اس کیلئے میونسپل کمشنر  خود سڑ کوں پر اتر کر کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 

dombivli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK