ڈومبیولی:شاکھا میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانے پر ہنگامہ،شندے اور ٹھاکرے گروپ میں ٹکراؤ

Updated: August 03, 2022, 9:47 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

شیو سینا میں بغاوت کے بعد تھانے، کلیان ، ڈومبیولی ، الہاس نگر اور امبر ناتھ جیسے شہروں میں ادھو ٹھا کرے اور شندے حامیوں کے در میان تصادم کی توقع پہلے سے کی جارہی تھی

Supporters of Udhav and Shinde groups got confused.
ادھو اور شندے گروپ کے حامی آپس میں الجھ گئے۔

 شیو سینا میں بغاوت کے بعد تھانے، کلیان ، ڈومبیولی ، الہاس نگر اور امبر ناتھ جیسے شہروں میں ادھو ٹھا کرے اور شندے حامیوں کے در میان تصادم کی توقع پہلے سے کی جارہی تھی۔ سنیچر کو ادھو ٹھا کرے گروپ کے نومنتخب شہر پر مکھ وویک کھامنکر پر شندے گروپ کے حامیوں نے مار پیٹ اور چوری کا کیس درج کر کے جیل پہنچا یا تھا وہیں منگل کو ڈومبیولی شہر شاکھا میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور رکن پار لیمان ڈاکٹر شری کانت شندے کی  تصویر آویزاں کر نے پر دونوں گروپ کے حامی آپس میں بھڑ گئے۔پولیس کی موجودگی میں شندے گروپ کے حامی ادھو ٹھا کرے کیساتھ ایکناتھ شندے اور ڈاکٹر شری کانت شندے کی تصویرنصب کر نے میں کامیاب ہو گئے۔
      عیاں رہے کہ چند روز قبل ادھو ٹھا کرے کے حامیوں نے ڈومبیولی شہر شاکھا سے ایکناتھ شندے اور ڈاکٹر شری کانت شندے کی تصویر ہٹا دی تھی۔ منگل کی دوپہر میںادھوٹھا کرے کے حامی اور نومنتخب شہر پر مکھ وویک کھامنکر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک شندے حامی ڈرل مشین ساتھ لے کر پہنچے اورر جبراً ایکناتھ شندے اور ڈاکٹر شری کانت شندے کی تصویر آویزاں کر نے کیلئے دیوار میں سوراخ کر نا شروع کر دیا ۔ اس در میاں دونوں گروپ کے حامیوں میں زبردست تنازع پیدا ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار  شاکھا میں پہنچ گئے۔ تقریباً ۲؍ گھنٹے تک دونوں گروپ کے حامی جن میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ پولیس کی موجود گی میں شندے گروپ کے حامیوں نے ادھو ٹھا کرے  کی تصویرکے قریب  ایکناتھ شندے اور ڈاکٹر شری کانت شندے کی تصویر آویزاں کر نے میں کامیابی حاصل کی۔ 
                           ممبر سازی کے باعث تنازعہ 
    عیاں رہے کہ ڈومبیولی میں شیو سینا میں بغاوت کے ساتھ ہی ادھو ٹھا کرے اور شندے گروپ کے حامیوں میں زبردست تنازع شروع ہو گیا تھا۔ در یں اثناء دونوں گروپ نے کار کنا ن میں اضافہ کیلئے ممبر سازی مہم شرو ع کردی ہے۔ ایک جانب ادھو ٹھا کر ے شیو سینکوں سے تحر یر ی حلف نامہ لے رہے ہیں تودوسری جانب شندے گروپ نے ڈومبیولی میں ممبر سازی مہم شروع کی ہے جو ۸؍ اگست کو ختم ہورہی ہے۔ ادھر ادھو ٹھا کرے کے کٹر حامی اور شہر پر مکھ وویک کھامنکر نے ضمانت پر رہا ہو تے ہی شیو سینکوں سے تحریر ی حلف نامہ لینے کی زور دار مہم شروع کردی ہے اور شیو سینکوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم کون سے گروپ کا فارم بھر رہے ہو اس کی جانچ ضرور کر لینا اور اس کے بعد ہی فارم  پُر کرنا۔  

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK