Inquilab Logo Happiest Places to Work

صدارتی امیدواری کی دوڑ میں ریپبلکن پارٹی میں ٹرمپ آگے

Updated: September 30, 2023, 11:38 AM IST | Agency | Washington

امریکی صدر جوبائیڈن کا اظہار تشویش، کہا کہ ’’امریکہ میں اس وقت کچھ بہت ہی خطرناک ہورہاہے۔‘‘

Donald Trump. Photo. INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت امریکہ میں کچھ بہت ہی خطرناک ہو رہا ہے۔ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی میں صدارتی امیدوار نامزد ہونے کی دوڑ میں اپنے دیگر حریفوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔ 
اس پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے جمعرات کو ایریزونا میں خطاب کے دوران بائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں پر قانون کی حکمرانی، آزاد صحافت اور جمہوریت پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔بائیڈن نے کہاکہ جمہوریتوں کیلئے مرنے کیلئے رائفل ضروری نہیں ہے، وہ اس وقت مر سکتی ہے، جب لوگ خاموش ہو جاتے ہیں ، جب وہ کھڑے ہونے میں ناکام رہتے ہیں یا جمہوریت کو لاحق خطرات کی مذمت نہیں کرتے، کیونکہ لوگ مایوس، تھکا ہوا اور الگ تھلگ محسوس کرنے کے سبب، جو چیز اپنے لیے سب سے قیمتی ہوتی ہے، اسی کو کھو دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے نعرہ دیا تھا ہے، `میک امریکہ اگین گریٹ(ایم اے جی اے) یعنی امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں ۔ بائیڈن نے اس نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر اب کوئی سوال نہیں ہے کہ آج کی ریپبلکن پارٹی کو ایم اے جی اے کے انتہا پسند چلارہے ہیں اور اسے ڈرا دھمکا بھی رہے ہیں ۔ جس تقریب سے بائیڈن خطاب کر رہے تھے وہ ان کے مرحوم دوست اور سیاسی حریف نیز ریپبلکن پارٹی کے اندر ٹرمپ کے سخت ناقد سینیٹر جان مکین کے اعزاز میں تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK