Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی نامزدگی کے اجلاس کےمقام پر پس وپیش

Updated: August 07, 2020, 8:43 AM IST | Agency | Washington

امریکی صدر کا اس بار’ نامزدگی اجلا س‘ سے وہائٹ ہائوس سے خطاب کرنے کا ارادہ، ایسا ہوا تو امریکہ کی انتخابی تاریخ میں یہ نئی نظیر ہوگی

Joe Biden - Pic : INN
جوبائیڈن ڈورنالڈٹرمپ کوکڑی ٹکر دے رہے ہیں۔ (تصویر:ایجنسی

امریکی  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ وہائٹ ہاؤس سے براہِ راست تقریر کے ذریعے اپنی صدارتی نامزدگی قبول کر سکتے ہیں۔بدھ کو فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نےکہا’’کی موجودہ صورتحال اور سیکوریٹی کے پیشِ نظر وہائٹ ہاؤس سے خطاب کرنا ایک بہترین حل ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہو گا۔ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما صدر ٹرمپ کے اس بیان پر الگ الگ انداز سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔
   ڈیمو کریٹک ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایسانہیں کر سکیں گے۔ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن ۲۴؍ سے ۲۷؍ اگست کو ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ہو رہا ہے لیکن صدر ٹرمپ کس شہر میں صدارتی نامزدگی کی تقریر کریں گے، اس کا حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔۲۴ اگست کو شیڈول کنونشن کے بعد بھی تین دن تک ری پبلکن پارٹی کے اراکین مختلف مقامات میں ہونے والی تقاریب سے خطاب کریں گے۔دوسری طرف امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا گیاہے کہ کورونا  کے باعث بائیڈن ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی قبول کرنے ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی نہیں جائیں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد غالب امکان ہے کہ اب ڈیمو کریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشنکورونا وبا کے باعث مکمل طور پر ورچوئل یا آن لائن ہو گا۔
 ڈیمو کریٹک کنونشن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اب رواں ماہ کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست ڈیلاور میں صدارتی نامزدگی قبول کرنے کے علاوہ خطاب کریں گے جب کہ ملواکی کنونشن میں شرکت کے لئے آنے والے دیگر مقررین بھی اب یہاں نہیں آئیں گے۔ملواکی کنونشن کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے یہ اقدام مقامی کمیونٹی، پروڈکشن ٹیم، سیکوریٹی اسٹاف، میڈیا اور دیگر افراد کوکورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے اُٹھایا ہے۔
 امریکہ میں صدارتی نامزدگی قبول کرنے کے موقع پر ایک میلے کا سا سماں ہوتا ہے، جہاں سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور ووٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ لیکنکورونا وبا کے باعث ایسی تمام تقریبات اب محدود ہو گئی ہیں یا ان کا اہتمام آن لائن کیا جا رہا ہے۔ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو سالمونیز کا کہنا ہے کہ ۲۰۲۰ء کو ایک منفرد سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ لیکن   ہمیں یہ بھی فخر ہو گا کہ امریکی عوام نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK