• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زخمیوں کی مدد کے دوران اسرائیلی حملے میں فلسطینی نوجوان شہید

Updated: September 16, 2026, 6:02 PM IST | Gaza

منگل کو ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے میں ۱۵؍ سالہ نوجوان شہید ، امدادی کارروائی کے دورن اسرائیل نے کئے ایک کے بعد ایک، دوہرے حملے جس میں اب تک تین افراد ہلاک اور ۲۷؍ زخمی ہو چکے ہیں, اسی دوران امریکہ نئے اسرائیل کو۲ء۸؍ ارب ڈالر کے بم فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Palestinian youth martyred in Israeli attacks. Photo: X
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینی نوجوان۔ تصویر: ایکس

غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے ایک کے بعد ایک، دوہرے فضائی حملے میں ۱۵؍ سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدالرحمن الزیناتی شہید ہو گیا۔ شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، محمد قرآن حفظ کرنے کی مجلس سے واپس لوٹ رہا تھا جب پہلا حملہ ہوا۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی مدد کیلئے جب عام لوگ جمع ہوئے تو اسی جگہ دوسرا حملہ کر دیا گیا۔ اس دوسرے حملے میں محمد کے ساتھ ساتھ ۲۳؍ سالہ فلسطینی سول ڈیفنس کے پیرامیڈک شریف شادی ابراہیم لباد بھی شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: میکلمور کی حمایت میں ایڈ شیران کے چاروں اوپنرز نے دورہ چھوڑ دیا

فلسطینی صحافی محمد ہانیہ کے مطابق، جب ایک نوجوان پر حملہ ہوا تو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت محمد اور دیگر نوجوان اس کی مدد کیلئے دوڑے، لیکن اسرائیل نے دوبارہ بمباری کر دی جس میں محمدبھی شہید ہو گئے۔ اس دوسرے حملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میںصاف طور پرطبی امدادپہنچارہے لوگوں کو  نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں کو "ڈبل ٹیپ" حملہ کہا جاتا ہے، جس میں  پہلے حملے کے فوراً بعد اسی جگہ دوبارہ حملہ کیا جاتا ہے تا کہ بچاؤ کا کام کرنے والے اہلکار، عام شہری اور طبی عملہ بھی زد میں آ جائیں۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا انتظامیہ اسرائیل کیلئے۲ء۸؍ ارب ڈالر کے اسلحہ پیکیج کی منظوری کی تیاری کر رہا ہے، جس میں ۴۰؍ ہزار بھاری بم شامل ہیں۔

 نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام اور ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پیکیج میں ۹۰۷؍ کلوگرام (۲؍ ہزار پاؤنڈ) وزنی ۲۰؍ ہزار MK84عام طور پر استعمال ہونے والےبم اور۲۰؍ ہزار BLU-117 شدید دھماکہ خیز بم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زیرِ زمین اور مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنےکیلئے  I-2000پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی دئیے جائیں گے۔ امریکی کانگریس کو اس بارے میں غیر رسمی طور پر مطلع کر دیا گیا ہے ۔ اس پیکیج کی بڑی رقم امریکی فارن ملٹری فائنانسنگ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے واشنگٹن کی فراہم کردہ رقم سے اسرائیل امریکی ہتھیار خریدتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کا غزہ جنگ پر دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

دوسری جانب، فلسطینی سول ڈیفنس نے بتایا کہ غزہ شہر کے مغرب میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والی ایک عمارت کے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر ۸؍ ہو گئی ہے، جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یہ عمارت اس سے قبل اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئی تھی، جبکہ اس سے پہلے کی رپورٹ میں ۵؍ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں، غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق ۱۱؍ اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد ہوئے اسرائیلی حملوں میں اب تک ۱یک ہزار ۳۷۵؍ فلسطینی شہید اور کم از کم ۴؍ ہزار ۶۸۶؍ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران مزید ۳؍ افراد شہید اور ۲۷؍ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK