Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈونالڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان کو پیش کریں گے،یہ تاریخی لمحہ کیوں ہوگا

Updated: July 17, 2026, 6:12 PM IST | New York

وہائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک-نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں شرکت کریں گے اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے ساتھ مل کر فاتح ٹیم کے کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کریں گے۔

Infantino And Trump.Photo:INN
ٹرمپ اور انفانٹینو۔ تصویر:آئی این این

وہائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک-نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں شرکت کریں گے اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو  کے ساتھ مل کر فاتح ٹیم کے کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کریں گے۔ فائنل میں ارجنٹائنا اور اسپین  آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر ارجنٹائنا کامیاب ہوتا ہے تو لیونل میسی  ٹرافی اٹھائیں گے  جبکہ اسپین کی فتح کی صورت میں کپتان  روڈری  یہ اعزاز حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے واضح کر دیاکہ ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا رانچو سونم وانگ چک پر مبنی نہیں، چتور غلط تھا


 امریکی تاریخ میں پہلی بار 
ڈونالڈ ٹرمپ اسٹیج پر آ کر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پیش کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن جائیں گے۔ یہ لمحہ امریکی اور عالمی فٹبال تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
۱۹۹۴ء میں ایسا کیوں نہیں ہوا تھا؟ 
امریکہ نے اس سے قبل ۱۹۹۴ء میں بھی فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی، لیکن اُس وقت کے صدر  بل کلنٹن  نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش نہیں کی تھی۔ اس وقت یہ ذمہ داری  نائب صدر ال گور نے فیفا کے اُس وقت کے صدرجواؤ ہیویلانج  کے ساتھ مل کر انجام دی تھی۔
۱۹۳۴ءسے  ۱۹۶۶ء تک سربراہانِ مملکت نے ٹرافی کیوں نہیں دی؟ 
۱۹۳۴ء  سے۱۹۶۶ء کے درمیان عالمی لیڈروں کی جانب سے ٹرافی پیش کرنے کا سلسلہ تقریباً ختم رہا، جس کی دو بڑی وجوہات تھیں: دوسری عالمی جنگ: ۱۹۳۸ء کے بعد عالمی جنگ کے باعث ورلڈ کپ کئی برس تک منعقد نہ ہو سکا۔ فیفا کی پالیسی:۱۹۵۰ء سے ۱۹۶۲ء تک فیفا نے ٹرافی پیش کرنے کی روایت اپنے صدور تک محدود رکھی۔ اس دوران  جولیس ریمے، آرتھر ڈریوری  اور سر اسٹینلے روس  نے فاتح ٹیموں کو ٹرافی پیش کی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ : لیونل میسی کافو کے خصوصی کلب میں شامل ہونے کے قریب


 پوتن  اور ٹرمپ کے معاملے میں فرق 
۲۰۱۸ءکے روس ورلڈ کپ کے بعد فیفا کے صدر  جیانی انفانٹینو  نے ٹرافی پیش کرنے کی روایت میں تبدیلی کی۔ روس میں صدر ولادیمیر پوتن  موجود تھے، تاہم ٹرافی انفانٹینو نے خود پیش کی۔ یہی روایت  قطر ۲۰۲۲ء میں بھی برقرار رہی۔اس بار  وہائٹ ہاؤس کی تصدیق کے مطابق  ڈونالڈ ٹرمپ  خود جیانی انفانٹینو کے ساتھ مل کر فاتح کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کریں گے، جس سے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK