Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہمیں پھر احتجاج پر مجبور نہ کریں‘‘

Updated: July 28, 2026, 7:46 AM IST | Mumbai

مودی سرکار کی وعدہ خلافی اور مظاہرین کی گرفتاری پر سی جےپی کا انتباہ

Saurabh Das addressing the press conference, Kapil Sibal and Atosh Ranka are also seen.
سوربھ داس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،کپل سبل اور آتوش رانکا بھی نظر آرہے ہیں

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بہار، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں طلبہ مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس نہ لیے گئے اور گرفتار طلبہ کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پارٹی دوبارہ ملک گیر احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔   سی جے پی کے ترجمانوں سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے سپریم کورٹ کے معروف وکیل اور راجیہ سبھا کے آزاد رکن کپل سبل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مودی سرکار پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا اور مقدمات کی واپسی نیز گرفتار شدگان کی رہائی کیلئے منگل تک کا وقت دیا۔
  آشوتوش رانکا نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ احتجاج میں شریک طلبہ، رضاکاروں اور منتظمین کے خلاف کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی اور پہلے سے درج کیس  واپس لیے جائیں گے مگر اس کے برعکس مختلف ریاستوں میں طلبہ کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نئے مقدمات قائم کئےجا رہے ہیں۔ 
 رانکا نے مطالبہ کیا کہ تمام ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائیں، گرفتار طلبہ کو رہا کیا جائے اور مظاہرہ میں شامل افراد اور منتظمین کے خلاف آئندہ کوئی  قانونی کارروائی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر منگل تک حکومت تحریری معاہدے کی نقل فراہم نہیں کرتی اور گرفتار افراد کو رہا نہیں کیا جاتا تو سی جے پی دوبارہ احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔ سوربھ داس نے کہا کہ پارٹی کو پہلے ہی خدشہ تھا کہ احتجاج ختم ہونے کے بعد حکومت انفرادی طور پر کارکنوں کو نشانہ بنا سکتی ہے، اسی لئے احتجاج کے دوران ہر مرحلے پر قانونی مشورہ لیا گیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہار اور مغربی بنگال میں سیکڑوں طلبہ گرفتار  کئے گئے ہیں جبکہ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرین اور رضاکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جو حکومت  کی وعدہ خلافی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK