• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولکاتا میں ڈرامائی صورتحال ،ممتا نے خود ای ڈی پر چھاپہ ماردیا

Updated: January 08, 2026, 11:13 PM IST | Kolkata

بی جے پی کو چیلنج دیا کہ ’’ اگر ہمت ہے تو جمہوری طریقے سے ہم سے جیت کر دکھائو، ای ڈی کا استعمال بند کرو ‘‘

Chief Minister Mamata Banerjee talking to the media during the raid. (PTI)
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریڈ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

یہاں ای ڈی کی چھاپہ ماری کے دوران زبردست ڈراما دیکھنے کو ملا ۔ ای ڈی  نے  سیاسی کنسلٹنسی فرم انڈین پولیٹکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) سے وابستہ مقامات پر ریڈ کی اور چھاپہ کی کارروائی جارہی ہی تھی کہ وہاں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود پہنچ گئیں۔ اس کی وجہ سے ای ڈی کے افسران ہکا بکا رہ گئے اور وہاں کافی ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی تھی ۔ اسی جگہ پر ممتا بنرجی نےپریس کانفرنس کی اور یہ سنگین  الزام لگایا کہ ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر سے اہم دستاویزات  چرائی ہیں، یہ کارروائی  سیاسی مقاصد کے تحت کی جارہی ہے۔ ان کے الزامات کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا لیکن یہ ڈراما کافی دیر تک جاری رہا۔ 
 ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور مرکزی وزیر داخلہ پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی انتخابات سے پہلے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی، امیدواروں کی فہرست اور اندرونی منصوبہ بندی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق مرکز جان بوجھ کر ریاستی حکومت کو بدنام کرنے اور سیاسی دباؤ بنانے کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کیا یہ ای ڈی یا مرکزی وزیر داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی ہارڈ ڈسک اور امیدواروں کی فہرست  ضبط کرے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ایسا وزیر داخلہ جو ملک کو محفوظ نہیں رکھ پا رہا، ان کی پارٹی کے تمام دستاویزات  چرانے میں مصروف  ہے۔اس  دوران ممتا بنرجی نے بی جے پی کو چیلنج دیا کہ اگر اس میںہمت ہے تو وہ جمہوری طریقے سے ان کا سامنا کرے۔ اس طرح سے بزدلانہ اقدامات کرکے ای ڈی کا استعمال نہ کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK