۲۴۷؍میونسپل کونسل کے صدر بلدیہ اور۱۴۷؍نگر پنچایتوں کے چیئرمین کے عہدوں کے لئے ریزرویشن کا اعلان کردیا گیا
EPAPER
Updated: October 07, 2025, 12:04 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
۲۴۷؍میونسپل کونسل کے صدر بلدیہ اور۱۴۷؍نگر پنچایتوں کے چیئرمین کے عہدوں کے لئے ریزرویشن کا اعلان کردیا گیا
ریاست کی ۲۴۷؍ میونسپل کونسلوں کے صدر بلدیہ اور ۱۴۷؍ نگر پنچایتوں کے چیئرمین کے عہدوں پر ریزرویشن کے لئے پیر کو منترالیہ میں قرعہ اندازی کی گئی جس کےبعد کس میونسل کونسل کےصدراور کس نگر پنچایت کے چیئرمین کیلئے کس کا ریزرویشن ہو گا اس کا اعلان کر دیاگیا۔ قرعہ اندازی کے مطابق ۲۴۷؍ میونسپل کونسلوں میں سے۳۳؍درج فہرست ذاتوں کیلئے،۱۱؍ عہدے درج فہرست قبائل کیلئے اور۶۷؍عہدے شہریوں کے دیگر پسماندہ طبقات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ اوپن کیٹیگری کیلئے ۱۳۶؍عہدوں کو مختص کیا گیا ہے۔ ریزرویشن کی قرعہ اندازی ریاستی وزیر برائے شہری ترقی مادھوری میسل کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر محکمہ شہری ترقیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر کے ایچ گووندراج، ڈپٹی سکریٹری پرینکا کلکرنی، ڈپٹی سیکریٹری ودیا ہمپیا، انیرودھ جیوالیکر کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔
میونسپل کونسل ریزرویشن حسب ذیل ہے:
میونسپل کونسلوں میں درج فہرست ذات کیلئے ریزرو ۳۳؍صدر بلدیہ میں ۱۷؍ خواتین کیلئے جبکہ ۱۶؍ مردوں کیلئے ریزرو ہے:
میونسپل کونسل درج فہرست ذات کی خواتین کے لیے ریزرو۱۷؍ عہدے یہ ہیں: ۱۔دیولگاؤں راجہ، ۲۔ موہول، ۳۔ تلہارا، ۴۔ اوجر،۵۔وانا ڈونگری(ناگپور)، ۶۔ بھساول، ۷۔ھگھس، ۸۔چمور، ۹۔ شرڈی، ۱۰۔ ساودا، ۱۱۔ میندرگی، ۱۲۔ڈیگڈوہ (دیوی) ۱۳۔ دگرس ( ایوت محل)، ۱۴۔ اکلوج،۱۵۔ پرتور،۱۶۔ بیڑ،۱۷۔ شیرول
• میونسپل کونسل درج فہرست ذات( جنرل) کیلئے ۱۶؍مختص سیٹ یہ ہیں: ۱۔ پنچگنی،۲۔ہوپری،۳۔ کلمیشور،۴۔ فرسنگی ارولی دیواچی،۵۔ شیگاؤں، ۶۔ لوناؤالہ، ۷۔بوٹی بوری،۸۔ آرموری، ۹۔ملکاپور،( ضلع ستارا)، ۱۰۔ناگبھیڑ، ۱۱۔چندواڑ، ۱۲۔ انجن گاوں سورجی، ۱۳۔ارنی، ۱۴۔ سیلو، ۱۵۔ گڈھ نگلج،۱۶۔ جلگاؤں۔جامود،
درج فہرست قبائل کیلئے مخصوص میونسپل کونسلز: درج فہرست قبائل کیلئے کل ۱۱؍عہدوںمیں سے۶؍خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔
• درج فہرست قبائل خواتین کیلئے ۶؍ مخصوص یہ ہیں : ۱۔پمپلنیر،۲۔شیندورجناگھاٹ،۳۔بھڈگاؤں، ۴۔ ایوت محل ،۵۔ عمری،۶۔ وانی
درج فہرست قبائل عمومی زمرہ ۵؍ عہدے: ۱۔پمپلگاؤں۔ بسونت،۲۔راہوری، ۳۔ایرنڈول،۴۔ املنیر،۵۔ ورود
شہریوں کے پسماندہ زمرے کیلئے میونسپل کونسل:کل۲۴۷؍میونسپل کونسلوں میں سے۶۷؍آسامیاں پسماندہ زمرہ کے شہریوں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔