Inquilab Logo

شدید گرمی سے ہاہاکار، وزیر صحت کی میٹنگ، متاثرہ ریاستوں میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

Updated: June 21, 2023, 10:42 AM IST | new Delhi

افسران کو حالات پر نظر رکھنے اور وقتاً فوقتاً الرٹ جاری کرنے کی ہدایت ، مرکزی ٹیم میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ موسمیات کے افسران شامل ہوں گے

Large coolers have been installed in the ward of flu patients in Ballia. (PTI)
بلیا میں لُو لگنے کے مریضوں کے وارڈ میں بڑے بڑےکولر لگادئیے گئے ہیں۔(پی ٹی آئی )

 ملک بھر کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث لوگ پریشان ہیں اور لُو لگنے سے متعدد افراد کی جان چلی گئی ہے  جبکہ سیکڑوں افراد کا علاج جاری ہے۔ اسی درمیان  مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ نے دہلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی   میں صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت منڈاویہ کی طرف سے طلب  کئے گئے اس اجلاس میں تمام اہم افسران موجود رہے۔اس میٹنگ میں نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل اورمحکمہ موسمیات   کے افسران اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔
 اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت کئی ریاستوں سے ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کی خبریں آ رہی ہیں۔ اس  لئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی اور اس میں طے کیا گیا کہ  جن ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری ہے انہیں تعاون دیا جائے گا۔ حکومت ہند کی جانب سے آئی ایم ڈی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کی شدید گرمی سے متاثرہ ریاستوں میں بھیجی جائے گی ۔ یہ ٹیم متعلقہ ریاستوں کے حالات کا جائزہ لے کر انہیں مختلف مشورہ دے گی۔
 یاد  رہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث کئی افراد کی موت ہو ئی ہے  لوگ  شدیدپیٹ اور سر درد کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔  پچھلے کچھ دنوں میں اتر پردیش، بہار اور ادیشہ سمیت ملک کے کئی علاقوں سے `لُو کی وجہ سے  اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گرمی کی وجہ سے اب تک تقریباً ۱۲۰؍افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اموات ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں ان کی کچھ دیگر وجوہات بھی ہیں جن پر غور کیا جانا ضروری ہے۔ 

heat wave Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK