Inquilab Logo

گرم لہر سے نمٹنے کیلئے یوگی کی ہنگامی میٹنگ

Updated: June 20, 2023, 10:18 AM IST | Lucknow

صورتحال کا جائزہ لیا، بروقت علاج کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایات دیں

In UP, people who fell sick due to extreme heat are in the emergency ward of the hospital.
یوپی میں شدید گرمی سے بیمار ہونےو الے افراد اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ۔

بلیا سمیت یوپی کےکئی اضلاع میں شدید گرمی اوراموات کے مدنظراترپردیش سرکار حرکت میں آگئی ہے۔   وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےایک اعلیٰ سطحی میٹنگ  کی اور ریاست میں’ ہیٹ ویو‘ (گرم لہر) کی صورتحال کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی اور لو کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں عوام ،مویشیوں اور جنگلی جانوروںکی حفاظت کے لیے ہر سطح پر پختہ انتظامات کیے جائیں۔
 لکھنؤمیں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میںوزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ہیٹ ویو (لو) کی اثرات اور اس سے بچنے کے طریقوں سے  آگاہ کیا جائے اوربیماری کی صورت میں ہر کسی کو  فوری طبی سہولت فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ گرمی سے متاثرہ افراد کا اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں فوری علاج کیا  نظم کیا جائے اور موسم کی پیش گوئی کا روزانہ بلیٹن راحت کمشنر کے دفتر سے جاری کیا  جائے۔
 یوگی آدتیہ ناتھ نےیہ بھی ہدایت دی کہ اس طرح کے گرم موسم میںگاؤں ہو یا شہر، کہیں بھی بجلی کی غیر ضروری کٹوتی نہیں ہونی چاہیے۔  انہوں نے  حکم دیا کہ ضرورت پڑنے پر اضافی بجلی خریدنے کا انتظام کریں۔ ٹرانسفارمر جلنے یا بجلی کے تار ٹوٹنے جیسے مسائل کا بلا تاخیر تصفیہ کا بھی حکم دیاگیاہےساتھ ہی، عوامی مقامات پر پینے کے پانی کے بندوبست کے کام کو  ترجیحی بنیاد پر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

Heat Wave Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK