اہل خانہ ٹور آپریٹرس سے لگاتاررابطے میں۔ اضافی چارج پر سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں۔
EPAPER
Updated: October 15, 2026, 1:02 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
اہل خانہ ٹور آپریٹرس سے لگاتاررابطے میں۔ اضافی چارج پر سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں۔
عمرہ کرنے والوں کو وطن لانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اہل خانہ ٹور آپریٹرس سے لگاتار رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب اضافی چارج کے ساتھ سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ ٹور آپریٹرس کی کوشش ہے کہ جولوگ عمرہ کرچکے ہیں، انہیںکسی صورت وطن لایا جائے تاکہ اہل خانہ کواطمینان ہوسکے۔
ٹورآپریٹرس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ وہ معتمرین سے مسلسل رابطے میں ہیں اوراہل خانہ بھی ٹور آپریٹرس سے بار بار استفسار کرتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ کی مکہ مکرمہ یا مدینہ طیبہ سے کب وطن واپسی ہوگی ۔ ان کواطمینان دلایا جارہا ہےکہ وہ سب خیریت سے ہیں اورجتنی جلد ممکن ہوسکےگا ،انہیں وطن واپس لایا جائے گا۔
آل انڈیا حج عمرہ ٹور آرگنائزرس اسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت تمبولی نے نمائندۂ انقلاب کے استفسار پربتایا کہ’’حالات میںکوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، بیشتر ایئرلائنز کی پروازیں بند ہیں اور۱۷؍ اکتوبر کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: الیکشن کمیشن کے فرمان اورغفلت سے بی ایل او عاجز
اسی لئے خواہ سلام ایئرلائن ہو یا سعودی ایئرلائن، کے ذریعے زائد خرچ پر ٹورآپریٹرس کسی صورت معتمرین کو وطن لانے کا انتظام کرنے کے لئے کوشاں ہیں، سعودی ایئرلائن کی جانب سے خصوصی پروازیںبھی شروع کی گئی ہیں۔ ‘‘
ایک ٹورآپریٹرنےیہ بھی بتایاکہ’’ سعودی ایئر لائن کی جانب سے خصوصی پروازیںتو شروع کی گئی ہیں مگراضافی چارج لیاجارہا ہے لیکن ٹور آپریٹرس اضافی خرچ کے بجائے معتمرین کو کسی صورت بحفاظت وطن واپس لانے کیلئے کوشاں ہیں، اضافی خرچ سے زیادہ اہم مسئلہ معتمرین کی بعافیت وطن واپسی ہے ۔‘‘
اس کے علاوہ ابھی عمرہ کیلئے جانے والے گروپ کووقتی طور پر روکا گیا ہے، حالات میں بہتری آنے کے بعدان کی روانگی کےتعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ویسے بھی ۱۷؍اکتوبر تک بیشتر ایئرلائن نے اپنی پروازیںمنسوخ کردی ہیں۔