Inquilab Logo Happiest Places to Work

مصر نے فلسطینیوں کیلئے خیموں کا شہر بنانے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی

Updated: July 17, 2025, 12:43 PM IST | Agency | Cairo

امریکی ایلچی سے مصری وزیر خارجہ کی فون پر گفتگو، غزہ میں جنگ بندی اور غذا کی فراہمی کو فوراً یقینی بنانے پر زور، تعمیر نو پر بھی گفتگو۔

A conspiracy to demolish the homes of the people of Gaza and settle them in tents! Photo: INN
اہل غزہ کے مکانات گرا کر، انہیں خیموں میں بسانے کی سازش !۔ تصویر: آئی این این

مصر نے جنوبی غزہ میں خیموں کا شہر بنانے اور فلسطینی علاقوں میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی کی تمام تجاویز کو ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ یہ موقف بدھ کو مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی اور امریکی صدر کے مشرقِ وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے درمیان فون پر ہوئی گفتگو  میں بیان کیا گیا۔
  گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے جاری شدید سفارتی کوششوں اور اس جنگ بندی کو پائے دار بنانے پر بھی بات ہوئی۔ دونوں فریقوں نے قیدیوں کے تبادلے کے بدلے جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ اور مؤثر فراہمی کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر موجودہ سنگین انسانی حالات کے پیشِ نظر۔غزہ کی تعمیر نو کیلئے مصر میں بین الاقوامی کانفرنس کی تجویزوزیر خارجہ عبد العاطی نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد فوری بحالی اور تعمیر نو کیلئے مصر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مصری تجویز بھی پیش کی، جو کہ عرب و اسلامی منصوبے کے تحت اس عمل کو مؤثر انداز میں شروع کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ اطلاع  کے مطابق  غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں قاہرہ مصری، قطری اور اسرائیلی وفود کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان مذاکرات میں انسانی امداد کی ترسیل، مریضوں کے انخلا اور پھنسے ہوئے افراد کی واپسی جیسے امور پر بات ہو رہی ہے۔
 ذرائع کے مطابق، ان مذاکرات میں کئی انسانی امور پر پیش رفت اور اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔ یہ بات چیت دو دن جاری رہے گی، اور مصر ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو جنگ بندی تک پہنچنے میں حائل ہیں، تاکہ غزہ کے عوام تک مناسب اور وافر امداد پہنچائی جا سکے۔
بالواسطہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت
  اس دوران اسرائیلی میڈیا نے غزہ سے متعلق بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور ایک معاہدے کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کی ۶۰؍ روزہ مجوزہ مدت کے دوران غزہ میں اپنی فوج کی تعیناتی کا ’تیسرا نقشہ‘ پیش کیا ہے، اور مصر اور غزہ کی سرحد کے درمیان موراغ اور فلاڈلفیا کے درمیان اپنی افواج کے مقام پر زیادہ لچک دکھائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK