عیدالاضحی اور باسی عیدالاضحی کو لاکھوں عقیدت مند حاجی علی پہنچے۔ آج تیواسی عیدالاضحی سے ۳۰؍ جون تک الگ الگ اوقات میں سمندر میں طغیانی کے سبب گیٹ بند رہے گا۔
EPAPER
Updated: June 09, 2025, 4:41 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
عیدالاضحی اور باسی عیدالاضحی کو لاکھوں عقیدت مند حاجی علی پہنچے۔ آج تیواسی عیدالاضحی سے ۳۰؍ جون تک الگ الگ اوقات میں سمندر میں طغیانی کے سبب گیٹ بند رہے گا۔
عیدالاضحی اور باسی عیدالاضحی کو لاکھوں عقیدت مند حاجی علی پہنچے۔ آج تیواسی عیدالاضحی سے ۳۰؍ جون تک الگ الگ اوقات میں سمندر میں طغیانی کے سبب گیٹ بند رہے گا۔ اس دوران درگاہ انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کو طغیانی کے اوقات ذہن میں رکھ کر حاجی علی آنے کی اپیل کی گئی ہے۔ آج۹؍ جون کو صبح ۹؍ بج کر ۱۵؍ منٹ سے دوپہر ایک بجکر ۱۵؍ منٹ تک، ۱۰؍ جون کو صبح دس بجے سے دوپہر ۲؍بجےتک، ۱۱؍ جون کو صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک، ۱۲؍ جون کو صبح ۱۱؍ بجے سے سہ پہر ۳؍ بجے تک، ۱۳؍ جون کو صبح ساڑھے ۱۱؍ بجے سے سہ پہر ساڑھے ۳؍ بجے تک، ۱۴؍ جون کو دوپہر ۱۲؍ بجے سے شام ۴؍ بجے تک، ۱۵؍ جون کو دوپہر پونے ایک بجے سے شام پونے ۵؍ بجے تک، ۱۶؍ جون کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے ۵؍ بجے تک اور اسی طرح دیگر ایام میں بند رہے گا۔ اس لئے عقیدت مند اس کا مہینے کے آخر تک خیال رکھیں۔