• Thu, 12 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: قومی یومِ تعلیم پر مولانا ابوالکلام آزاد کو خراجِ عقیدت، یادگار کو پھولوں سے سجایاگیا

Updated: November 12, 2026, 1:04 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور ممتاز مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش اور قومی یومِ تعلیم کے موقع پر بدھ کو بھیونڈی میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

Participants can be seen at an event held near the Maulana Abul Kalam Azad memorial. Photo: INN
مولانا ابوالکلام آزاد کی یاددگار کے پاس منعقدہ تقریب کے شرکاء دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور ممتاز مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش اور قومی یومِ تعلیم کے موقع پر بدھ کو بھیونڈی میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر  مشرقی حلقہ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے جکات ناکے پر واقع مولانا آزاد کی یادگار کو پھولوں سے سجایا اور ان کی قومی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں شہر کی اہم شخصیات، کارپوریٹروں اور سیاسی و سماجی لیڈروں نے شرکت کی۔جکات ناکہ سے شانتی نگر جانے والی سڑک مولانا ابوالکلام آزاد روڈ کے نام سے موسوم ہے، جہاں ان کی شخصیت اور خدمات کی عکاسی کرنے والا خوبصورت میورل بھی نصب ہے۔  اس موقع پر اپنے خطاب میں رئیس شیخ نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت اور خدمات کو کسی ایک شعبے تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ۱۰۲؍ سالہ دادا، ۸۹؍ سالہ دادی نے آن لائن کھانا منگوانا سیکھ لیا

وہ آزادی کی جدوجہد کے اہم رہنما، بہترین مفکر اور جدید ہندوستان کے تعلیمی نظام کے معماروں میں سے ایک تھے۔ بحیثیت ملک کے پہلے وزیر تعلیم انہوں نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور ایسے تعلیمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا جس سے ملک کی آنے والی نسلوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے۔

رکن اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے تعلیمی افکار آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھیونڈی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور غریب و پسماندہ طبقوں کے بچوں تک معیاری تعلیم کی سہولت پہنچانے کی ضرورت ہے، تاکہ کوئی بھی بچہ مالی مشکلات کے سبب تعلیم سے محروم نہ رہے۔جس کے لیے وہ مسلسل کام کررہے ہیں. نئی نسل کو مولانا آزاد کے افکار اور قومی یکجہتی کے پیغام سے روشناس کرانا ہی انہیں حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK