Inquilab Logo

ایکناتھ شندے اورنارائن رانے شیوسینا کو ختم کرنے کی سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں

Updated: February 19, 2023, 11:41 AM IST | Kankavli

کنکولی میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت کا الزام ، اُدھو گروپ کے لیڈر نے کہا کہ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

Sanjeeraut while addressing the rally
سنجےراؤت جلسے سے خطاب کے دوران

ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت  شاہ نے شیو سینا پارٹی کو ختم کرنے کی سازش رچی ہے اور وزیر اعلیٰ شندے اور نارائن رانے اس کے ماسٹر مائنڈ ہیں ۔ رانے اور ایکناتھ شندے اس سازش کے تحت کام کر رہے ہیں۔ لیکن ہم ان کی سازش کو ناکام بنادیں گے‘‘، یہ باتیں رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت نے کنکولی کے ایک جلسے میں کہیں ۔ سنجے رائوت ان دنوں کوکن کے دورے پر ہیں ۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان لیڈروں کی سندھودرگ میں کوئی حیثیت نہیں ہیں جو شیو سینا کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ شہر کے پٹوردھن چوک میں ریلی  ہوئی جہاں سنجے رائوت کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ 
 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنجے رائوت نے کہا کہ شیو سینا سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے نے ۵۰؍ سال پہلے شیوسینا کا پودا لگایا تھا۔ شیوسینا میں آنے والے کچھ لوگوں کو سینا نے  انسان بنایا۔ انہیں سردار بھی بنا دیا گیا لیکن کچھ سرداروں نے ادھو ٹھاکرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اورشیوسینا کوختم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ ایسے لوگوں کوہم نہیں چھوڑیں گے۔ممبئی اور مہاراشٹر  میں شیوسینا کو جو تقویت ملی ، اس میں کوکنی لوگوں کا  بھرپور تعاون ہے۔کوکن واسیوں نے اپنا خون پسینہ  ایک کرکے شیو سینا کو طاقت بخشی لیکن مودی اور امیت شاہ نے شیوسینا کو ختم کرنے کی سازش رچی ہے جبکہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نارائن رانے اس سازش کے تحت کام کررہے ہیں لیکن کوئی چاہے کتنی بار شیو سینا کو ختم کرنے کی کوشش کرے، شیو سینا ختم نہیں ہوگی۔عدالت کا فیصلہ کچھ بھی ہو، ہماری لڑائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا’’شیو سینا کا معاملہ سپریم کورٹ میں گزشتہ ۶؍ ماہ سے چل رہا ہے، ہم اس پر اپنا موقف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے۔کوکن سمیت ریاست میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے،وہیں دوسری طرف حق معلومات قانون سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی وزارت میں فوڈ کورٹ پر تین مہینوں میں ۳؍کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے ڈھائی سال وزیر اعلیٰ رہے، جب کہ وسنت راؤ نائک ۱۱؍ سال وزیر اعلیٰ رہے لیکن رائوت نے کہا کہ شندے پہلے وزیر اعلیٰ ہیںجنہوں نے کھانے پر۳؍کروڑ خرچ کئے ہیں۔

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK