Inquilab Logo Happiest Places to Work

ودھان پریشد کی مزید ۱۶؍ سیٹوں کیلئے الیکشن ، ۱۸؍ جون کو پولنگ

Updated: May 19, 2026, 7:04 PM IST | Agency | Mumbai

بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ان سیٹوں پر الیکشن رکے ہوئے تھے جو اب کروائے جائیں گے۔

Vidhan Bhavan.Photo;INN
ودھان بھون۔ تصویر:آئی این این
ریاست میں بلدیاتی اداروں کے کوٹے کے تحت قانون ساز کونسل( ودھان پریشد) کی ۱۶؍ نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن نے بالآخر بگل بجا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے  اطلاع دی ہے کہ ان ۱۶؍ نشستوں کیلئے دو سالہ انتخابات ہوں گے۔ اس کیلئے ۱۸؍ جون ۲۰۲۶ء کو ووٹنگ ہوگی۔
 
 
یاد رہے کہ بلدیاتی حلقوں میں( قانون ساز کونسل کے اراکین کا) انتخابات کروانے کیلئے کم از کم ۷۵؍ فیصد بلدیاتی اداروں کا فعال ہونا اور ۷۵؍ ووٹرس ( عوامی نمائندوں کا) اپنے عہدوں پر فائز ہونا لازمی ہے۔ چونکہ۲۰۲۲ء میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے تھے اسلئے ۲۰۲۲ء ۲۰۲۴ء اور ۲۰۲۵ء میں خالی ہونے والی قانون ساز کونسل کی سیٹوں کیلئے الیکشن نہیں ہو سکے تھے۔ اب بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں اور یہ ادارے بھی فعال ہیں نیز کارپوریٹر یا کونسلر بھی اپنے عہدے سنبھال چکے ہیں۔ اس لئے  اب الیکشن کروانے کا راستہ صاف ہو چکا ہے۔
 
 
تاہم  چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے شرائط پوری ہونے کی اطلاع کے بعد انتخابی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ باضابطہ شیڈول کے مطابق ۲۵؍ مئی ۲۰۲۶ء کو اس الیکشن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ امیدوار یکم جون ۲۰۲۶ء تک اپنے پرچے داخل کر سکتے ہیں۔ ۲؍ جون  ۲۰۲۶ء کو داخل کردہ پرچوں کی جانچ ہو گی۔ جبکہ ۴؍ جون ۲۰۲۶ء پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ تمام قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد، ان ۱۶؍ نشستوں کیلئے۱۸؍ جون ۲۰۲۶ء کو صبح ۸؍ بجے تا شام ۴؍ بجے  تک ہوگی۔  ووٹوں کی گنتی ۲۲؍ جون ۲۰۲۶ءکو ہو گی اور انتخابی نتائج واضح ہوں گے۔ ۲۵؍ جون ۲۰۲۶ء تک  تمام انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK