Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج کے دوران عازمین کو ہنگامی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ۱۱؍ ایئر ایمبولنس تیار

Updated: June 02, 2025, 11:13 PM IST | Jeddah

مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ میں  ایسے عازمین کیلئے مختص رہیں گے جنہیں طبی ضروریات کے تحت فوراً اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوگا، ۱۳؍ ہیلی پیڈ بنائے گئے

More than 120 experts have been deployed on the air medical service.
فضائی طبی سروس پر۱۲۰؍ سے زائد ماہر افرادکو تعینات کیا گیاہے۔

حج کے دوران عازمین کو  ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سعودی عرب کے ادارہ ہلال احمر نے۱۱؍فضائی ایمبولینس طیاروں کو متحرک کر دیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹرس مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ سے ایسے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے مختص رہیں گے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوگا۔ ان  ہیلی کاپٹرس  کیلئے ۱۳؍  ہیلی پیڈ مختلف مقامات پر تیار کئے گئے ہیں تاکہ فوری طبی رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
 اس فضائی طبی سروس پر۱۲۰؍ سے زائد ماہر افراد، جن میں تجربہ کار ڈاکٹر اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین شامل ہیں جو ۲۴؍  گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ان کی خدمات کا مقصد ’’سعودی ویژن۲۰۳۰ء‘‘ کے تحت حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی  سہولیات فراہم کرنا ہے۔
 یہ فضائی ایمبولینس سروس مکہ مکرمہ اور تمام مقدس مقامات پر دستیاب ہوگی تاکہ مریضوں کی بروقت منتقلی اور طبی انخلا کی کارروائیاں مؤثر انداز میں انجام دی جا سکے۔ اس کا مقصد سیکوریٹی اور صحت ٹیموں کی فوری رسائی کو ممکن بنانا ہے خواہ مریض کسی بڑے اجتماع میں ہوں یا کسی اسپتال کے قریب ہوں۔ فضائی ایمبولینس نہ صرف مریضوں اور زخمیوں کو تیزی سے منتقل کرتے ہیں بلکہ مختلف طبی مراکز کے درمیان منتقلی، ماہر طبی ٹیموں کو فوری طور پر حساس یا ہجوم والے مقامات تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK