Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج ۲۰۲۵ء: لاکھوں عازمین کی آمد، تمام تیاریاں مکمل، مناسک حج کا آغاز بدھ سےہوگا

Updated: June 03, 2025, 12:58 PM IST | Agency | Makkah Mukarramah

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نےانتظامات کا جائزہ لیا۔

These tents have also been set up for pilgrims along the routes by the Road and Transport Authority. Photo: INN
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی جانب سے راستوں میں عازمین کے لئے یہ خیمےبھی لگائے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں حج ۲۰۲۵ء کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مقدس فرائض کی ادائیگی کیلئے   دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے  مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی۔ مناسک حج کا آغاز بدھ ۴؍جون سے ہو رہا ہے اور دنیا بھر کے  لاکھوں عازمین جمعرات ۵؍ جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔ سیکوریٹی کیلئے ۴۰؍ ہزار سیکوریٹی فورسیز کو تعینات کیا گیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں حج کے دوران سیکوریٹی برقرار رکھنے کیلئے  فورسیز نے عملی مظاہرہ کیا۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود کے زیر نگرانی ہائی پروفائل ڈسپلے میں ہزاروں فوجی ، ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ فضائی فلائی اوور  اور اشرافیہ کے سیکورٹی یونٹوں کے ذریعہ حکمت عملی کے مظاہرے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ: ۲۴؍گھنٹے میں مزید۵۰؍سے زائد فلسطینی شہید

سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہمارے لئے  بڑی اعزاز کی بات ہے کہ ہم حج کے موقع پر حفاظت و سیکوریٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے میدان عرفات میں فیلڈ اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔یہ اسپتال عمومی انتظامات کی وزارت اور طبی خدمات کی وزارت کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے۔ اسپتال میں ۱۰۰؍ بستر ہیں۔ یہ جدید طبی آلات سے لیس ہے اور اس میں انتہائی تجربہ کار اورا سپیشلائزڈ ڈاکٹروں کی ٹیمیں ہیں جو فوری و ہنگامی ضرورتوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں گی۔اس امر کا اظہار سعودی خبر رساں ادارے `’ایس پی اے‘ کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ ایک ایسا اسمارٹ ہیلتھ بریسلٹ سسٹم بھی جاری کیا ہے۔ یہ بھی سیکوریٹی سے متعلق حکام کو مدد دے گا ۔ جس سے وہ ہمہ وقت متعلقہ حجاج کی صحت کو مانیٹر کر سکیں گے اور ان بریسلٹس کے ذریعہ وزارت داخلہ کے متعلقہ کارکن حکام کو اپ ڈیٹ کر سکیں کہ کس جگہ پر حجاج کو کس قسم کے صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ تاکہ اسی طرح بہتر تیاری کی جا سکے۔واضح ہو وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے حج سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی جہاں انہیں اس سلسلے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے رضاکار ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی نظام وضع کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے مقدس مقامات کے انفراسٹرکچر کی اب گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا۔ جس کی مدد سے گرمی کے اثرات کم کرتے ہوئے ماحول دوست فرش بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نمرہ مسجد میں شیڈ اور کولنگ کے نئے نظام کا بھی معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے وزیر میڈیا کے ساتھ حج میڈیا آپریشنز کا بھی دورہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK