Inquilab Logo

کرکٹ شائقین کیلئے ممبئی اوراحمدآباد کےدرمیان ۱۱؍اسپیشل ٹرینیں روانہ کی گئیں

Updated: November 19, 2023, 7:37 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن ریلوے نے ۷؍ خصوصی ٹرینیں جبکہ سینٹرل ریلوے نے ۴؍ ٹرینیں روانہ کیں،ریلوے انتظامیہ کے مطابق احمدآباد جانے والی تمام ریگولر اور اسپیشل ٹرینیںفل ہیں۔

A special train boarding scene. Photo: INN
خصوصی ٹرین میں سوار ہو نے کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

احمدآباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والےشائقین کی سہولت کے لئے ممبئی اوراحمدآباد کے درمیان ویسٹرن ریلوے نے ۷؍اسپیشل ٹرینیںچلائی ہیںجس سے ہزاروں کرکٹ شائقین آسانی کےساتھ احمدآباد پہنچ کر میچ دیکھ سکیںگے۔سینٹرل ریلوے نے بھی ۴؍خصوصی ٹرینیں روانہ کی ہیں۔
ٹرینوں کے اوقات اوراسٹیشن 
 ٹرین نمبر ۰۹۰۴۹؍ ۰۹۰۵۰؍(دو ٹرپ )۔ ۰۹۰۴۹؍ اسپیشل ٹرین ممبئی سینٹرل سے سنیچر کی شب میں۱۱؍بجکر۵۵؍منٹ پرروانہ ہوگی اورآج صبح ۸؍بجکر ۴۵؍ منٹ پر احمدآباد پہنچے گی۔۰۹۰۵۰؍ٹرین احمدآباد سے۲۰؍نومبر کو۶؍بجکر ۲۰؍ منٹ پر ممبئی سینٹرل کےلئے روانہ ہوگی ۔۰۹۰۳۵؍ ۰۹۰۳۶(دو ٹِرپ)،۰۹۰۳۵؍ ٹرین ممبئی سینٹرل سے اتوار کی صبح ۵؍بجکر ۱۵؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور اتوار کو ۱۰؍ بجکر ۴۰؍منٹ پر احمدآباد پہنچے گی ۔۰۹۰۳۶؍اسپیشل ٹرین احمدآباد سے ممبئی سینٹرل کےلئے پیر ۲۰؍ نومبر کو روانہ ہوگی۔۰۹۰۰۱؍ ۰۹۰۰۲؍ باندرہ ٹرمنس احمدآباد سپرفاسٹ اسپیشل ٹرینیں بھی دوٹِرپ لگائیںگی۔ ۰۹۰۰۱؍ باندرہ ٹرمنس سے احمدآباد کےلئے سنیچر کی شب میں ۱۱بجکر ۴۵؍ منٹ پرروانہ کی گئی اوراتوار کی صبح ۷؍بجکر ۲۰؍ منٹ پر احمدآباد پہنچے گی۔ واپسی میںٹرین نمبر ۰۹۰۰۲؍ احمدآباد سے باندرہ ٹرمنس کے لئے ۲۰؍ نومبر پیر کوعلی الصباح ۴؍بجے روانہ ہوگی اوردوپہر کو ۱۲؍بجکر ۱۰؍منٹ پرباندرہ پہنچے گی۔
 اسی طرح ممبئی سینٹرل سےاحمدآباد کےلئے ایک اور اسپیشل ٹرین (جوایک جانب سے ہوگی ) ۰۹۰۹۹؍ ممبئی سینٹرل سے احمدآباد کے لئے اتوارکی شب میں۵؍بجے روانہ ہوگی اور اتوار کودن میں ۱۱؍بجکر ۲۰؍ منٹ پر احمدآباد پہنچے گی۔
سی ایس ایم ٹی سے احمدآباد کےلئے ۴؍اسپیشل ٹرینیں
ویسٹرن کی طرح سینٹرل ریلوے میںچھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے احمدآباد کے لئے ۰۱۱۵۳؍ ۰۱۱۵۴؍اسپیشل سپرفاسٹ ٹرینیںروانہ کی گئیں۔ ۰۱۱۵۳؍ سی ایس ایم ٹی سے احمدآباد کےلئے سنیچر کی شب میں۱۰؍ بجکر۳۰؍منٹ پرروانہ کی گئی اوراتوار کی صبح ۶؍بجکر ۴۰؍ منٹ پراحمدآباد پہنچے گی۔ اسی طرح واپسی میں۰۱۱۵۴؍ احمد آباد سے سی ایس ایم ٹی کے لئے پیر ۲۰؍ نومبر کو ایک بجکر ۴۵؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور۱۰؍بجکر ۳۵؍منٹ پرسی ایس ایم ٹی پہنچے گی۔ 
 اسی طرح سی ایس ایم ٹی اوراحمدآباد کےدرمیان ۰۱۱۵۵؍ ۰۱۱۵۶؍ اسپیشل سپرفاسٹ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ ۰۱۱۵۵؍ سپرفاسٹ سی ایس ایم ٹی سے اتوار کی شب میں۱۲؍ بجکر ۲۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور اتوار کو ۹؍ بجے احمد آباد پہنچے گی۔ واپسی میں ۰۱۱۵۶؍ اسپیشل سپرفاسٹ احمدآباد سے ۲۰؍نومبر کو۵؍بجے روانہ ہوگی اور۲؍بجکر ۳۰؍ منٹ پر سی ایس ایم ٹی پہنچے گی۔سینٹرل اورویسٹرن ریلوے انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا کہ تمام اسپیشل اورریگولر ٹرینیں فل ہوگئی ہیں ۔کرکٹ شائقین اسپیشل ٹرینوں کی سہولت کافائدہ اٹھارہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK