Inquilab Logo

بھیونڈی میں ۲؍دن میں کورونا کے ۲۷؍ نئے معاملات سے سراسیمگی

Updated: May 22, 2020, 9:48 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ہاں بدھ کوشہر میں کوروناکے۲۲؍اور جمعرات کو ۵؍ نئےمعاملات کو ملاکر کل ۲؍دن میں ۲۷؍ معاملات کے سامنے آنے سے شہر میں سراسیمگی کا ماحول ہے۔ ان میں ۱۸؍ممبئی،۲؍مالیگاؤں ، ایک جھارکھنڈاورایک پرانے مریض کے رابطے میں پہلے سے تھا

Indira Gandhi Hospital - Pic : Inquilab
شہر کا اندرا گاندھی اسپتال جہاں کورونا متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے۔ تصویر:انقلاب

ہاں بدھ کوشہر میں کوروناکے۲۲؍اور جمعرات کو ۵؍ نئےمعاملات کو ملاکر کل ۲؍دن میں ۲۷؍ معاملات کے سامنے آنے سے شہر میں سراسیمگی کا ماحول ہے۔  ان میں ۱۸؍ممبئی،۲؍مالیگاؤں ، ایک جھارکھنڈاورایک پرانے مریض کے رابطے میں پہلے سے تھا۔اس طرح۱۱؍اپریل تک کوروناسے بالکل محفوظ رہنے والے بھیونڈی شہر میں اب کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر۷۱؍ہوگئی ہے۔جس میں ۲۵؍مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کی موت ہوگئی۔باقی ۴۰؍مریضوں کا علاج جاری ہے۔  بدھ کو ایک ہی دن میں ۲۲؍مریضوں کا ملنا اور پھر جمعرات کو مزید ۵؍ نئے معاملات کے سامنے  آمنے سے میونسپل کارپوریشن،محکمہ صحت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ چیلنج کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین اشٹیکر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس وبائی امراض پر قدغن لگانے کیلئے ضروری ہے کہ بیرون شہر سے آنے والے افراد کی جانکاری میونسپل کارپوریشن کو فوری طور پرفراہم کی جائے۔ 
 واضح ہوکہ کورونا کی روک تھام کے نام پرمیونسپل کارپوریشن نے شہر کی چاروں سرحدیں سیل دی ہیں۔پولیس کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے اہم راستوںکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔پولیس کا زبردست پہرہ سمیت سبھی فلائی اوور کو بند کردیا گیا ہے۔آمد ورفت پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ نے شہر کے تمام پیٹرول پمپوں کو عام گاڑیوں کو پیٹرول دینے کیلئے منع کردیا ہے۔لیکن ان تمام سختیوں اور احتیاط کے بعدبھی کورونا باہر سے آکربھیونڈی میں اپنا پیر پھیلا رہا ہے۔شہر کا ایک بھی مریض براہ راست طور پر کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔جس کے سبب کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ ہی محکمہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔اس وقت شہر میں کل پائے گئے ۷۱؍ مریضوں میں سے۲۵؍مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور ایک ہلاک ہوگیا ہے۔بقیہ ۴۵؍مریضوں کا علاج جاری ہے۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے۴۶۹؍افرادسرکاری کورنٹائن سینٹرمیں رکھا گیا ہے۔ میونسپل حدود میں ۲۰؍کنٹین منٹ  زون بنایا گیا ہے۔ 
جمعرات کو کورونا کے ۵؍ نئے مریضوں کی تصدیق 
 یہاں جمعرات کو پھر کورونا سے سے متاثر ۵؍نئے  مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں کامت گھر کی رہنے والی ایک۳۴؍ سالہ خاتون اور ایک سال کی بچی، دوسری اجے نگر کی رہنے والی۵۷؍ سالہ خاتون کلوا اسپتال سے۴؍ دن علاج کرواکر واپس آئی تھی۔ اسی طرح کنیری میں رہنے والے۳۳؍ ایک ڈاکٹر شاہ پور کی ایک حاملہ خاتون کو آپریشن کے بعد انیستھیشیا دینے گیا تھا۔اسی طرح پدما نگر کی رہنے والی ایک خاتون ڈلیوری کے لئے کلوا اسپتال گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK